| | | | | |

سڈنی ٹیسٹ،عثمان خواجہ کی ڈبل سنچری میں بارش،سٹیو سمتھ کانیا ریکارڈ

سڈنی،کرک اگین رپورٹ

سڈنی ٹیسٹ میں ریکارڈ بن رہے ہیں۔دوسرے روز میزبان آسٹریلیا کے بیٹرز نے پروٹیز بائولرز کو کسی کھاتے میں شمار نہیں کیا۔پہلے عثمان خواجہ نے سنچری مکمل کی تو وہ سڈنی میں مسلسل تیسری سنچری کرنے کی خاص بک میں شامل  ہوئے۔اس کے بعد ان کی اننگ جاری تھی کہ سٹیون سمتھ اپنے کیریئر کی 30 ویں سنچری مکمل کرگئے۔وہ سرڈان بریڈ مین کی 29 سنچریوں سے آگے نکل گئے۔اس وقت تک رکی پونٹنگ 41 اور سٹیوا 32 سنچریز کے ساتھ ان سے آگے ہیں۔ویسے میتھیو ہیڈن نے بھی 30 ٹیسٹ سنچریزبنائی تھیں۔

پاکستانی نژاد عثمان خواجہ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری  کی جانب تھے۔رواں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ڈیوڈ وارنر نے ڈبل سنچری کی تھی،اب آخری ٹیسٹ میں عثمان خواجہ کرنے ہی والے تھے کہ دن ختم ہونے سے 14 اوورزقبل بارش آگئیکھیل روک دیا گیا،اس وقت تک وہ 195 اسکور پر ناقابل شکست ہیں،کل اگر وہ یہ ڈبل سنچری کرتے ہیں تویہ ان کے کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری بھی ہوگی۔

گرائونڈ میں لائٹر جل اٹھا،نئی بحث،کیچ ناٹ آئوٹ،سڈنی ٹیسٹ میں 3 ڈرامے،کراچی ٹیسٹ میں لنچ

آسٹریلیا نے131 اوورز کی بیٹنگ میں 4 وکٹ پر475 اسکور بنالئے ہیں۔ادھر کرکٹ آسٹریلیا نے تھرڈ امپائر کی آسانی کے لئے کیمروں کی سیٹنگ میں ریویو کااعلان کیا ہے،تاکہ مشکوک فیصلوں سے بچاجاسکے۔پہلے روز لبوشین کے ایک کیچ سے بحث جاری ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *