لاہور،کرک اگین رپورٹ۔کپتانی کا دبائو،اب بابر کیلئے صرف دعائیں،الحمد للہ باہر ہوگئے،بھارت کیلئے بھی ایک بات،رضوان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کپتانی کا دبائو ہوتا ہے اور ہے۔پاکستان کی ہو یا ملتان سلطانز کی،ایسا کیسے کہدوں کہ نہیں ہوتا لیکن سب ساتھ چلتا ہے۔پی ایس ایل 10 سے ہم باہر ہوچکے۔الحمد اللہ۔کوئی بات نہیں۔گزشتہ 4 سال سے ہم نے فائنل کھیلا ہے۔ایک بار جیتے بھی ہیں۔وہی منیجمنٹ ہے اور وہی سب کچھ۔تمام شعبوں میں کمزوری رہی۔دیکھ رہے ہیں۔آپ کو بھی علم ہے،مجھے بھی علم ہے۔ان سے جلد نکلنا ہوگا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جمعرات کو کراچی کنگز سے شکست کے بعد کہا ہے کہ ماڈرن ڈے کرکٹ کی بات کرتے ہیں۔کیا ہوتی ہے۔مجھے اس سے اختلاف ہے،اس لئے کنڈیشنز ہی یہ فیصلہ کرتی ہیں کہ کہاں 230 رنزبننے ہیں اور کہاں 160 رنز۔اس موسم میں پچز سے سپنرز کو ویسے مدد نہیں ملی،جیسا کہ ملنی چاہئے تھی،ہم ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔میں اگر مگر،اس کے جیتنے یا ہارنے کے انتظار میں رہ کر یہ خواب دیکھنا کہ پلے آف میں جائیں،غلط سمجھتا ہوں۔کرکٹ بہادری سے کھیلی جاتی ہے۔میں اسی بہادری کاقائل ہوں،جب ہارگئے تو ہارگئے۔
محمد رضوان نے کہا ہے کہ اس سال اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آن پیپر پرفکیٹ ہے۔لاہور قلندرز میں جو جذبہ دیکھ رہا،کسی ٹیم میں نہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تسلسل کے ساتھ اوپر آرہی ہے اور یہ خوبصورتی ہے،ہم بار ہوچکے۔پشاور زلمی کے حالات ہمارے جیسے ہی ہیں۔اس لئے اس وقت تو میں بابر اعظم کیلئے صرف دعا ہی کرسکتا ہوں۔
ایک اور سوال کے جواب میں ملتان سلطانز کے کپتان نے کہا ہے کہ کرکٹ میں سیاست نہیں ہونی چاہئے۔پاکستان اور بھارت میں اس وقت کیا چل رہا،مجھے کچھ علم نہیں،اس لئے کہ سوشل میڈیا کا وقت ہی نہیں ہے۔