کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل سے ایک سالہ معطلی،جرمانہ کے باوجود بھی پروٹیز کرکٹر نے پاکستان سے معافی مانگ لی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل فینز،پشاور فینز سے معافی مانگ لی لیکن ابھی مزید مشکلات ہوسکتی ہیں۔کوربن بوش کو ابھی تک آئی پی ایل 2025 میں ممبئی انڈینز کے لیے موقع نہیں ملا ہے اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اگر وہ انڈین لیگ میں نیلی جرسی پہنتے ہیں تو وہ کس طرح آگے بڑھتے ہیں۔پی ایس ایئل چھوڑنے کی پاداش میں پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک سال کی معطلی اور بھاری جرمانہ قبول کرچکے ہیں۔
اوربن بوش، جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر جنہیں آئی پی ایل 2025 سے عین قبل ممبئی انڈینز نے ٹیم میں شامل کیا تھا، کو پی سی بی نے ایک بڑا دھچکا دیا ہے۔پاکستان بورڈ کی جانب سے ان پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے اور وہ پی ایس ایل 2026 میں سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، تاہم اب ان کی جگہ مچل اوون نے لے لی ہے۔دوسری جانب کوربن بوش نے اپنے اس اقدام پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی سی بی کی جانب سے عائد جرمانہ اور ایک سال کی پابندی کو قبول کرتے ہیں۔ جنوبی افریقی نے یہ بھی کہا کہ وہ غلطی سے سبق سیکھیں گے اور پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشنز میں مزید لگن کے ساتھ واپس آئیں گے۔