ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے 3 تازہ ترین اپ ڈیٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے کرکٹ شائقین کے لیے سخت انتظامات کئے گئے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آنے والے کرکٹ شائقین کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئی جس میں شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی قرار دیا گیا۔ اسٹیڈیم میں درج ذیل اشیاء لانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔
اسلحہ (اصلی یا کھلونا)دھماکہ خیز مواد، آتش بازی
سگریٹ، ماچس، لائٹر
چاقو یا دیگر تیز دھار اشیاء
دھات یا لکڑی سے بنی اشیاء
کسی بھی قسم کے توہین آمیز، غیر اخلاقی یا مذہبی و نسلی تعصب پر مبنی بینرز یا پوسٹرز کو اسٹیڈیم میں لانے کی اجازت نہیں دی گی اس کے علاوہ، کھلاڑیوں، گراؤنڈ یا دیگر تماشائیوں پر چیزیں پھینکنے جیسے عمل پر سخت کارروائی ہوگی اسٹیڈیم کے اندر یا آس پاس ڈرون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالے پی ایس ایل کے میچز کے دوران کھلاڑیوں سمیت شائقین کے ہر لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کے لئے سپائیڈر کیمرہ توجہ کا باعث بنا رہا میچ کے دوران سپائیڈر کیمرہ گراؤنڈ کے چاروں اطراف گھومتا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں سمیت شائقین پرجوش انداز میں ہاتھ ہلاتے سپائیڈر کیمرہ اسٹیڈیم میں موجود کنٹرول روم میں موجود ماہر کیمرہ سٹاف کنڑول کرتا رہا
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 10 کے ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے میچ کے لئے شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم لایا گیا اس سلسلے میں میچ کے دونوں ٹیموں کی ملتان اسٹیڈیم آ مد کے بعد شٹل سروس شروع کی گئی جو میچ کے دوران بھی جاری رہی شائقین کرکٹ کی ذاتی سواری کی پارکنگ کے لیے قریبی فاطمہ جناح کالونی میں پارکنگ بنائی گئی جہاں سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کو اسٹیڈیم لایا گیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے دوران آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے معروف گلوکار چاہت فتح علی خان اور بابراعظم کے درمیان مقابلہ کروادیا گیاسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جسے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا، اس ویڈیو چاہت فتح علی خان (جو اپنی گلوکاری سے مشہور ہیں) بابراعظم کو گیند کرواکر رہے ہیں، جس پر پشاور زلمی کے کپتان انہیں چھکا لگا دیتے ہیں اس ویڈیو پر مداحوں نے اپنے دلچسپ تبصرے کیے ہیں بابر کی خراب فارم پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے چاہت فتح علی خان کی بالنگ کروانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی لیکن وہ ایک میدان پر رن اَپ اور اپنا بالنگ ایکشن دکھا رہے تھے