لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،بابر اعظم فلاپ،زلمی کی بیٹنگ ریت کی دیوار،گلیڈی ایٹرزکی باوقار جیت،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے بائولنگ اٹیک کی دھوم مچ گئی۔پشاور زلمی کے خلاف بااعتماد64 رنزکی جیت۔پوائنٹس ٹیبل پر جمپ لگانے کا عمل جاری۔بابر اعظم فلاپ،ساری بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔فہیم اشرف بھی ہیرو بن گئے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے 179 رنزکے ہدف کا تعاقب ایک ڈرائونا خواب بن گیا۔17 رنکا اچھا آغاز لیکن 50 تک جاتے آدھی ٹیم باہر ہوگئی۔بابر اعظم 12،صائم ایوب 5،محمد حارث 17،عبد الصمد2 کرسکے۔مچل اون 15،الزاری جوزف صفر پر گئے۔حسین طلعت نے کچھ کوشش کی لیکن ناکامی تھی۔وہ 39 رنزبناکر آئوٹ ہوئے تو یہ 9 واں نقصان تھا۔پوری ٹیم 15.2 اوورز میں صرف114 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔گلیڈی ایٹرز64 رنز سے جیت گئی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف نے شاندار بائولنگ کی اور3.3 اوورز میں 33 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔خرم شہزاد2،محمد عامرایک اور محمد وسیم،ابرار احمد کی ایک وکٹوں کے ساتھ اچھی اٹھان تھی۔
بابر اعظم کی وکٹ پر عامر کا تضحیک آمیز جشن،ویوین رچرڈز ناخوش،ہاتھ سے کیسے روکا
اس سے قبل پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ آیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 46 رنزکا آغاز لیا اور 91 تک ایک ہی آئوٹ تھا۔فن ایلن کے16 بالز پر 31 رنز نے طلاطم برپا کیا۔ریلی روسو 27 کرگئے،کپتان سعود شکیل نے26 بالز پر 32 کئے۔کوشال مینڈس 27 بالز پر32 اور مار چپ مین26 بالز پر 33 کرگئے۔گلیڈی ایٹرز نے7 وکٹ پر 178 رنزبنائے۔الزاری جوزف نے 33 رنز دے کر 3 اور صائم ایوب نے 24 رنزکے عوض 2 آئوٹ کئے۔
گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ دیکھی جائے تو فن ایلن کے سوا کسی نے ماردھاڑ نہیں کی،سب کا سٹرائیک ریٹ معمولی ہی تھا لیکن سب نے ذمہ داری سے اپنا حصہ ڈالا۔پشاور زلمی یہ سب کرنے میں ناکام ہوا۔
میچ کا اہم لمحہ بابر اعظم کے سرپر محمد عامر کا بائونسر،پھر بابر کی وکٹ پر جشن منانا،اس پر ان کے ہی مینٹو ویوین رچرڈز کا انہیں پرسکون رہنے کا کہنا تھا۔
اس جیت کے ساتھ گلیڈی ایٹرز 5 میچز میں 6 پوائنٹس کے ساتھ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے ہم پلہ ہوگیا ہے۔تینوں کے یکساں پوائنٹس ہیں۔کوئٹہ بہتر نیٹ رن یٹ پر تیسرے نمبر پر ہے۔پشاور زلمی 6 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں اور سلطانز آخری نمبر پر ہے۔