راولپنڈی ۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کو پہلے ہی میچ میں شکست،اسلام آباد کامیاب۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ پی ایس ایل ایکس یعنی پاکستان سپر لیگ 2025 کا پہلا میچ دفاعی چیمپیئن کامیاب ہوا۔لاہور قلندرز کے سر پر پڑی سب سے بڑی وار۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹیم نے اپنا قلعہ فتح نہیں کرنے دیا اور قلندرز کو چاروں شانے چت کر دیا۔ صرف 140 رنز کے تعاقب کو اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم بڑے اطمینان کے ساتھ بیٹنگ کرتی نظر آئی ۔صاحبزادہ فرحان 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور کولن منرو نے 59رنز بنائے. سلمان علی آغا 41 پر ناٹ اؤٹ رہے۔شاہین کو 4 اوورز میں 38 کی مار پڑی۔
اسلام اباد یونائٹڈ نے مطلوبہ ہدف 18.2 اوورز میں دو وکٹوں پہ پورا کر کے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا ۔آصف آفریدی اور حارث رؤف کو ایک ایک وکٹ ملی۔
پی ایس ایل10 کا دوسرا میچ دوپہر کے بعد،پشاور یا کوئٹہ
اس سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم اننگز کی چار گیندیں قبل صرف 139 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی نمایاں سکورر عبداللہ شفیق 66 رنز تھے اور نمایاں وکٹ لینے والے جیسن ہولڈر 26 رنز کے ساتھ چار وکٹ تھے۔
پی ایس ایل 2025،میچ نمبر 3،کراچی کنگز سے پہلے رضوان انگلش کے چکر میں
لاہور قلندرز کی اننگ
پی ایس ایل 10 کے آغاز میں دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کا مایوس کن آغاز ۔رنز کی جنت سمجھے جانے والے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں پہلے بیٹنگ کرنی پڑی کہ اس کے بیٹر سب کچھ بھول گئے۔ اننگز 19.2اوورز تک محدود رہی۔ اور 139 رنز بنا سکے ۔اسلام اباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر قلندرز کو پہلے کھلایا ۔ان فٹ کھلاڑی فخر زمان کا فٹ ہونا اور گراؤنڈ میں آنا خوش کن تھا لیکن وہ زیادہ رنز نہ بنا سکے اور ایک رنز بنا کے چلتے بنے۔ محمد نعیم 8 رنز کر سکے۔ ڈیرل مچل جو نیوزی لینڈ کے کھلاڑی تھے نہایت خطرناک انہوں نے صرف 13 رنز بنائے ۔سام بلنگز بھی صفر پر گئے اور سکندر رضا البتہ 23 کر گئے، جہاں داد خان اور ڈیوڈ ویزا صفر پر گئے۔ دونوں اوپر تلے آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہین شاہد آفریدی دو رنز کر سکے۔ حارث رؤف نے آخر میں کچھ بیٹنگ کی اور کوشش کی کہ پورے اوورز کھیل جائیں۔ عبداللہ شفیق نے البتہ نمبر تین پر رہتے ہوئے 38 گیندوں پر 66 رز کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس کے لیے انہوں نے تین چھکے اور 6 چوکے لگائے ۔ان کا کیچ منرو نے پکڑا بولر نسیم شاہ تھے۔ ان کی بیٹنگ نے یہ بتایا کہ وکٹ بیٹرز کے لیے اتنی بھی مشکل نہیں ہے۔ لاہور قلندرز کی ٹیم 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آخری وکٹ شاداب خان نے حاصل کی جب انہوں نے حارث رؤف کو سٹیمپ آؤٹ کروا دیا ۔اننگز کی 4 گیندیں باقی تھیں ۔یوں اسلام آباد یونائٹڈ کو پہلا میچ جیتنے کے 140 رنز کا ہدف ملا ہے۔ اسلام اباد یونائٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے چار اوور میں 26 دن دے کے چار وکٹیں لیں۔یہ ان کا ڈیبیو ہے اور شا داب خان نے بھی تین اوور 2 گیند پر 25 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نسیم شاہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی