لاہور،کرک اگین رپورٹ
ہی ایس ایل 10 ،عمر رسیدہ ناموں کی سلیکشن ،انگکینڈ رکاوٹ ڈالنے میں کامیاب ،مکمل تفصیلات
ڈیوڈ وارنر اور کین ولیمسن دونوں پیر کو ڈرافٹ ہونے کے بعد 2025 میں پاکستان سپر لیگ میں کھیلیں گے۔
سابق آسٹریلوی اوپنر 38 سالہ وارنر کو کراچی کنگز نے سائن کیا تھا اور ان کے ساتھ نیوزی لینڈ کے 34 سالہ ولیمسن شامل ہوں گے، جو ابتدائی طور پر سپلیمنٹری راؤنڈ میں منتخب ہونے سے پہلے بے ترتیب ہوگئے تھے۔
انگلینڈ کے تینوں ٹام کوہلر-کیڈمور (پشاور زلمی)، ٹام کرن اور سیم بلنگز (لاہور قلندرز) نے بھی معاہدہ کیا تھا، لیکن جیسن رائے، ڈیوڈ ملان، ٹمل ملز اور ایلکس ہیلز ان کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہیں منتخب نہیں کیا گیا۔
آئرلینڈ کے جوش لٹل ملتان سلطانز کے لیے کھیلیں گے، جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل (لاہور قلندرز)، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اور جنوبی افریقہ کے رسی وین ڈیر ڈوسن (دونوں اسلام آباد یونائیٹڈ) کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا کے عثمان خواجہ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی اور افغانستان کے مجیب الرحمان معاہدے حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
انگلینڈ کے جیمز ونس (کراچی کنگز)، کرس جارڈن اور ڈیوڈ ولی (دونوں ملتان سلطانز) کو بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان جیسے پاکستانی ستاروں کے ساتھ پہلے ہی اپنی ٹیموں نے برقرار رکھا ہوا تھا۔
10 ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے، لیکن توقع ہے کہ اس کا انڈین پریمیئر لیگ کے ساتھ تصادم ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ کی تقریب آج حضوری باغ شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں تمام چھ فرنچائزز نے اپنی پسند کے کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی۔
جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹگری میں حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا ہی کے میتھیو شارٹ کو اسلام آباد یونائٹڈ نے پلاٹینم کیٹگری میں منتخب کیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ۔مارک چیپمین ۔ فن ایلن ۔ ایڈم ملن اور مائیکل بریسویل بھی پلاٹینم کیٹگری میں بالترتیب لاہور قلندرز۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا حصہ بنے ہیں۔
انگلینڈ کے ٹام کولر کیڈ مور کو پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹگری میں حاصل کیا ہے جبکہ ڈائمنڈ کیٹگری میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر اسلام آباد یونائٹڈ۔ سری لنکا کے کوسال پریرا لاہور قلندرز اور جنوبی افریقہ کے کوربن بوش پشاور زلمی میں شامل ہوئے ہیں۔
گولڈ کیٹگری میں آسٹریلیا کے بین ڈوارشس اسلام آباد یونائٹڈ اور بنگلہ دیش کے ناہید رانا پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔
سلور کیٹگری میں امریکہ کے آندریز ہاؤس۔ ویسٹ انڈیز کےگوڈاکیش موٹی آئرلینڈ کے جوش لٹل ۔ بنگلہ دیش کے لٹن داس نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن افغانستان کے نجیب اللہ زدران اور آسٹریلیا کے میکس برائنٹ بھی ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستانی کھلاڑیوں میں پلاٹینم کیٹگری میں فہیم اشرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور عباس آفریدی کراچی کنگز کا حصہ بنے ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹگری میں محمد علی پشاور زلمی اور خوشدل شاہ کراچی کنگز میں شامل ہوئے ہیں۔
گولڈ کیٹگری میں عامر جمال کو کراچی کنگز۔کامران غلام اور محمد حسنین کو ملتان سلطانز ، حسین طلعت اور عبدالصمد کو پشاور زلمی نے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
سلور کیٹگری میں لاہور قلندرز نے آصف علی۔ آصف آفریدی ۔رشاد حسین اور محمد اخلاق کو منتخب کیا ہے۔ اسلام آباد یونائٹڈ نے محمد نواز اور سلمان ارشاد کو حاصل کیا ہے۔
کراچی کنگز نے میر حمزہ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسیب اللہ اور خرم شہزاد پر اعتماد ظاہر کیا ہے ۔ ملتان سلطانز نے طیب طاہر اور عاکف جاوید کو شامل کیا ہے۔
ایمرجنگ کیٹگری میں حسن نواز اور محمد ذیشان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔ معاذ صداقت پشاور زلمی ۔ مومن قمر اور محمد عزب لاہور قلندرز ۔سعد مسعود اور حنین شاہ اسلام آباد یونائٹڈ ۔شاہد عزیزاور عبید شاہ ملتان سلطانز ۔ ریاض اللہ اور فواد علی کراچی کنگز میں شامل ہوئے ہیں۔
سپلیمنٹری کیٹگری میں جن کھلاڑیوں کو فرنچائزز نے شامل کیا ہے ان میں کین ولیم سن ۔ محمد نبی۔ عمیر بن یوسف ۔ مرزا مامون( کراچی کنگز ) رائلے میریڈیتھ ۔ راسی وان ڈر ڈوسن ( اسلام آباد یونائٹڈ ) الزاری جوزف ۔ احمد دانیال ( پشاور زلمی ) ٹام کرن۔ سام بلنگز۔ سلمان علی مرزا محمد نعیم ( لاہور قلندرز ) شان ایبٹ ۔کوسال مینڈس۔ شعیب ملک ۔ دانش عزیز۔ ( کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ) جانسن چارلس ۔شائی ہوپ ۔یاسرخان اور محمد عامر برکی ( ملتان سلطانز ) شامل ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ: میتھیو شارٹ، جیسن ہولڈر، بین دروشوئس، سلمان ارشاد، محمد نواز، اینڈریز گوز، سعد مسعود، حنین شاہ، ریلی میریڈیتھ، رسی وین ڈیر ڈوسن
کراچی کنگز: ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، عامر جمال، میر حمزہ، لٹن داس، ریاض اللہ، فواد علی، کین ولیمسن، محمد نبی، عمیر بن یوسف
لاہور قلندرز: ڈیرل مچل، کوسل پریرا، آصف آفریدی، آصف علی، رشاد حسین، محمد اخلاق، مومن قمر، محمد عزاب، ٹام کرن، سیم بلنگز، سلمان علی مرزا
ملتان سلطانز: مائیکل بریسویل، محمد حسنین، کامران غلام، عاکف جاوید، طیب طاہر، گداکیش موتی، جوش لٹل، شاہد عزیز، عبید شاہ، جانسن چارلس، شائی ہوپ، یاسر خان
پشاور زلمی: ٹام کوہلر کیڈمور، کوربن بوش، محمد علی، عبدالصمد، ناہید رانا، حسین طلعت، میکس برائنٹ، نجیب اللہ زدران، معاذ صداقت، الزاری جوزف، احمد دانیال
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: مارک چیپ مین، فہیم اشرف، فن ایلن، خرم شہزاد، حسیب اللہ خان، کائل جیمیسن، حسن نواز، محمد ذیشان، کوسل مینڈس، شان ایبٹ، شعیب ملک