ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10 ،ملتان میں غیر معمولی سکیورٹی،مسلسل گشت،8 ہزار اہلکار الرٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے دوران فول پروف انتظامات کیے گئے میچز کے دوران امن و امان برقرار رکھنےکے لیے 8000 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گے سیکیورٹی پلان کے مطابق اسٹریٹیجک مقامات پر پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی نگرانی کی گئی۔
ملتان پولیس کے علاوہ ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، پاکستان آرمی، رینجرز، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار سٹیڈیم، ملتان مقررہ راستوں، پارکنگ زونز، ہوٹلز اور دیگر اہم مقامات پر تعینات رہے۔
دوسری جانب ملتان اسٹیڈیم سے ملحقہ اہم مقامات پر بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں کی گئی میچ کے دوران اعلیٰ تربیت یافتہ کمانڈوز، جن میں جدید ہتھیاروں سے لیس خواتین اہلکار بھی شامل ہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسٹیڈیم کے گرد مسلسل گشت ہورہا ہے۔