لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،وفاق کی چھٹی،دفاعی چیمپئن اسلام آباد باہر،قلندرز فائنل میں پہنچ گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ وفاقی دارالحکومت پاکستان اسلام آباد یونائیٹڈ کی کرکٹ ٹیم کو تین دن کے اندر دوسری بڑی شکست ۔پی ایس ایل 10 سے باہر ۔دفاعی چیمپین کا سفر تمام ہو گیا۔
لیگ میچز میں فاتحانہ آغاز، مسلسل پانچ میچز کی فتح کا نشہ بہت تھا لیکن اس کے بعد کچھ شکستوں کے بعد یہ ٹیم دوبارہ ٹاپ ٹو ٹیموں میں شامل ہوئی۔ اسے یہ اعزاز ملا کہ وہ فائنل کے لیے دو کوششیں کر لے۔ اسے کوالیفائر میں کوئٹہ ایٹرز سے بڑی شکست ہوئی اور آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز کے ہاتھوں ایلیمنٹر ٹو میں بھی شکست ہوئی۔ قصہ تمام ہوا۔ لاہور قلندرز جو کہ پی ایس ایل میں ٹاپ ٹو میں نہیں تھی اس نے اوپر تلے 24 گھنٹوں میں دو میچز جیتے۔ پہلے کراچی کنگز کا صفایا کیا اور اج اسلام آباد یونائیٹڈ کو باہر پھینکا اور فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ لاہور قلندرز کا فائنل اب کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے اتوار کو ہوگا۔
جمعہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم ترین ناک آؤٹ میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کی اور 8 وکٹ پر 202 رنز بنائے ۔اس میچ کا ٹاس بھی اس نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔قلندرز کی اننگز کی خاص بات محمد نعیم جو کہ اوپنر ہیں ان کے 50 رنز تھے۔ کشال پرایرا جن کا تعلق سری لنکا سے ہے 35 بال پر 61 رنز کی اننگز کھیل گئے۔ ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی کوئی بڑی اننگ نہیں کھیل سکا۔ فخر زمان کے 12 رنز کا حصہ تھا، عبداللہ شفیق کے 25 رنز تھے اور راجہ پکاسا کے 13 بالز پر 22 رنز تھے۔ آصف علی 7 بالز پر 15 رنزکرگئے۔ اور پھر اہم بات یہ ہے کہ کپتان شاہین شاہ افریدی اور شکیب الحسن صفر پر گئے تو اس کے باوجود بھی لاہور قلندرز نے ٓخری چار اوورز میں 50 کے قریب رنز جو بنائے گئے وہ اس کو بڑا فائدہ دے گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ کو چار اوورز میں 52 رنز پڑے ۔کوئی وکٹ نہ لے سکے۔تیمال ملز نے چار اوورز میں 42 رنز دے کے سب سے زیادہ تین وکٹیں لیں۔ سلمان ارشاد نے چار اوور میں 40 رن دیے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور عماد وسیم نے 16 رنز کے عوض ایک وکٹ لی ۔
اسلام آباد اننگ
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز تباہ کن تھا ۔محمد شہزاد صفر پر گئے۔ ڈیئر ڈوسین سات رنز کر سکے۔ صاحبزادہ فرحان تین رنز کے مہمان بنے۔13 پر 3 باہر تھے۔ اس کے بعد سلمان علی آغا ایک اینڈ پہ کھڑے تھے لیکن عماد وسیم8 رنز بنا سکے چوتھی وکٹ 33 رنز پر گری۔ پانچویں وکٹ پر کچھ سلمان علی آغا کھڑے ہوئے 72۔ کے سکور پر وہ بھی آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 33 رنز بنائے ۔کپتان شاداب خان بھی آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی تھے جب اسکور 88 تھا وہ 26 رن بنا کر اؤٹ ہوئ۔ے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور اس دوران متعدد دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو ملے اور کئی کھلاڑی عجیب و غریب انداز میں چلے گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 15.1اوورز میں صرف 107 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں لاہور قلندرز نے 95 رنز سے جیت کے ساتھ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔فائنل اتوار25 مئی کو کھیلا جائے گا۔
شاہین کا میجک
قلندرز کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی میجک کرگئے3.1اوورز میں ایک میڈن اور 3 رنزکے ساتھ 3 وکٹیں لیں۔سلمان مرزا نے 16 اوررشاد حسین نے 34 رنز دے کر3،3 وکٹیں لیں۔