کرک اگین سے عمران عثمانی کی خصوصی رپورٹ۔پی ایس ایل 10 فائنل،لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ایک مشترکہ روایت،کئی میں فرق۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ پی ایس ایل 10 میں کون سی 2 ٹیمیں فائنل کھیل رہی ہیں اور اس سے قبل دونوں کا ریکارڈ کیاہے۔ایک بہترین مماثلت تو موجود ہے لیکن اس کے علاوہ ایک فریق کو کچھ سبقت بھی ہے۔
لاہور قلندرز نے جب پی ایس کا فائنل کھیلنا شروع کیا تو اس وقت تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک نہیں،2 نہیں۔3 فائنل کھیل چکا تھالیکن جیسے ہی لاہور کی انٹری ہوئی تو قلندرز کافائنل میں داخلہ شروع ہوا۔اس وقت سے اس لیگ سے قبل تک پھر کوئٹہ کو موقع نہیں ملا تھا۔
سب سے پہلے پی ایس ایل 10 کا فائنل
اتوار۔25 مئی 2025۔لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔قذافی سٹیڈیم لاہور
پی ایس ایل تاریخ میں لاہور قلندرز کے فائنلز
لاہور قلندرز نے پہلی بار ایونٹ کے5 ویں ایڈیشن میں جاکر پی ایس ایل 2020 میں جاکر فائنل میں جگہ بنائی لیکن اسے کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔دوسری بار 2022 میں وہ فائنل میں آئے اور ملتان سلطانز کو ہراکر چیمپئن بن گئے۔تیسری بار اس سے اگلے سال پی ایس ایل 2023 میں بھی فائنل کھیلے اور ایونٹ کا دفاع کیا۔گزشتہ سال وہ فائنل میں نہ پہنچ سکے اور اب پی ایس ایل 2025 میں پھر فائنل میں اترے ہیں۔گویا گزشتہ 6 سال میں یہ ان کا چوتھا فائنل ہوگا۔
پی ایس ایل تاریخ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فائنلز
پی ایس ایل 2016 میں شروع ہوئی۔ابتدائی 2 ایونٹس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں رسائی پائی لیکن چیمپئن نہ بن سکے۔اسلام آباد اور پشاور سے ہارے۔ایک سال کے وقفہ کے بعد کوئٹہ نے پی ایس ایل ہسٹری میں اپنا تیسرا فائنل 2019 میں کھیلا اورپشاور زلمی کو ہراکر پہلی اور آخری بار چیمپئن بنے۔اس کے بعد سے فائنل نہیں کھیل سکے۔
لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مشترکہ بات
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کا پاکستان سپرلیگ یا پی ایس ایل ہسٹری میں یہ چوتھا فائنل ہے۔اس میں تو برابر ہیں لیکن قلندرز 2 بار کے اور گلیڈی ایٹرز ایک بار کے چیمپئن ہیں۔قلندرز 6 سال میں چوتھا فائنل کھیلیں گے۔گلیڈی ایٹرز 6 سال بعد پہلا فائنل کھیلیں گے۔قلندرز میزبان ہیں۔ہوم ایڈوانٹج ہے لیکن گلیڈی ایٹرز بھی نئے نہیں ہیں۔
ہی ایس ایل تاریخ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا باہمی ریکارڈ
اتفاق سے دونوں کے مابین اب تک پی ایس ایل ہسٹری میں 18 میچز ہوئے ہیں اور قلندرز اور گلیڈی ایٹرز میں مقابلہ 9-9 سے برابر ہے۔
پی ایس ایل 10،وفاق کی چھٹی،دفاعی چیمپئن اسلام آباد باہر،قلندرز فائنل میں پہنچ گئے