لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایونٹ کی پہلی حیران کن شکست،قلندرزکی اٹھان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 10 کی ٹاپ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو لاہور میں لاہور قلندرز کے خلاف حیران کن شکست نے سب کو چونکادیاہے۔ناکام ٹیم نے 5 تبدیلیاں کیوں کیں اور ایونٹ کے چھٹے میچ میں جاکر پہلی ناکامی کیوں ہوئی۔یہی نہیں لاہور قلندرز نے88 رنزکی بڑی جیت کے ساتھ 8 پوائنٹس کرتے ہوئے نیٹ رن ریٹ میں چھلانگ لگاکر دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں میزبان ٹیم نے ٹاس ہارنے اور بیٹنگ کی دعوت ملنے کے باوجود6 وکٹ پر 209 رنزبنائے۔فخرزمان نے 44 رنزبنائے۔سکندر رضا نے 17 بالز پر 39 اورسام بلنگز نے 17 بالز پر 38 رنزبناکر ٹوٹل اوپر کردیا۔16 اوورز میں 145 رنز تھے۔آخری 4 اوورز میں 64 رنز بنے۔جیسن ہولڈر کو 2 وکٹ کیلئے54 رنزکی مار پڑی۔عماد وسیم نے 26 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔
جواب میں یونائیڈ کا ایک موقع پر9.2 اوورز میں ایک وکٹ پر 80 رنز تھا۔سب ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا لیکن یکایک حارث رئوف آئے اور سب کچھ تباہ کردیا۔41 رنزکے اندر آخری 9 وکٹیں اڑگئیں۔انڈرے گوس نے 41 اورسلمان آغانے 36 رنزکئے۔شاداب خان 13 اور نایم شاہ کے 11 رنز مزید تھے۔باقی سب ناکام رہے۔پوری ٹیم16.5 اوورز میں صرف 121 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی اور قلندرز نے 88 رنز سے میچ جیت لیا۔
حارث رئوف نے3.5 اوورز میں31 رنز دے کر4 وکٹیں لیںْسکندر رضانے 3 اوورز میں20 رنزکے عوض 3 کھلاڑی آئوٹ کئے۔شاہین،آصف اور ٹام کرن کی بھی ایک ایک وکٹ تھی۔