ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،ملتان سلطانز اپنے گرائونڈ اور کرائوڈ میں نہال،رنز کی بہار،حارث رئوف کو تاریخی مار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 228 رنزکا ہدف دیا ہے۔
ملتان اسٹیڈیم میں چوکوں چھکوں کی بہار۔ ملتان سلطانز کا لاہور قلندرز کو جیت کےلئے 229 کا ہدف ۔محمد رضوان32، یاسر خان کے 87، جبکہ عثمان خان 39 اور افتخار احمد نے 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان سپر لیگ 10 کے بارہویں میچ میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میں آمد، بیٹرز کی باؤنڈریز، ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں اوور میں مجموعہ ففٹی تک پہنچا دیا۔
سلطانز کے اوپنرز نے 89 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا، یاسر خان نے 28 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکوں 5 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، کپتان محمد رضوان 17 گیندوں پر 32 سکور بنا سکے اور آصف افریدی کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 1 چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔
دوسری وکٹ کی شراکت میں 70 سکور بنے، عثمان خان 39 رنز بنا کر رشاد حسین کی گیند پر آصف آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 5 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔
تیسری اور چوتھی وکٹ بالترتیب 163 اور 179 پر گری، یاسر خان 87 اور آشٹون ٹرنر نے 15 سکور بنائے۔ یہ یاسر خان کی پی ایس ایل میں دوسری نصف سنچری تھی، جس میں 6-6 چوکے اور چھکے شامل تھے۔
میخائل بریسویل 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،کامران غلام اور افتخار احمد نے آخری اوورز میں تیز بیٹنگ کی اور ٹیم کا مجموعہ 228 تک لے گئے۔
افتخار احمد نے برق رفتار 18 گیندوں پر 3-3 چوکوں اور چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے جبکہ کامران غلام نے 3 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے، لاہور قلندرز کی جانب سے رشاد حسین نے 2، جبکہ شاہین شاہ آفریدی ، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 228 رنزبنائے۔یاسر خان نے 87 رنزکی اننگ کھیلی۔انہوں نے صرف 44 گیندوں کا سامنا کیا۔محمد رضوان 17 بالز پر 32 کرگئے۔عثمان خان نے 24 بالز پر 39 رنزبنائے۔آشٹن ٹرنر15 اور مچل بریسویل 9 رنزہی کرسکے۔افتخار احمد نے 18 بالز پر 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے40 ناٹ آئوٹ رنزبنائے۔
لاہور قلندرز کے حارث رئوف کو 3 اوورز میں 54 رنز کی مارپڑی۔شاہین آفریدی،آصف آفریدی اور سکندر رضا نے ایک ایک وکٹ لی۔