ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،ملتان سلطانز 8 تبدیلیاں کرکے 8 ویں شکست سے دوچار،پشاور زلمی ریس میں آگئی،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ملتانی فینز بابر اعظم اور محمد رضوان سے مایوس لیکن پشاور زلمی نے ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہراکر ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں چوتھی جیت کے ساتھ 8 پوائنٹس کرتے ہوئے لاہور قلندرزکے لئے الارم بجادیئے ہیں۔پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال نہایت دلچسپ ہوگئی ہے۔باقی ماندہ 5 میچز اہم ہوگئے ہیں۔
سلطانز کے 6 بیٹرز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے، 65 پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ گئی، زلمی نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 108 رنز بنا سکی، جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔پہلی وکٹ اٹھ کے مجموعی رنز پر گرنے کے بعد پشاور زلمی کے بیٹرز نے جم کے بیٹنگ کی، صائم ایوب نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پہ 49 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے چار چوکے شامل تھے، جبکہ بابر اعظم 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد پشاور زلمی کا سکور کارڈ سست روی سے چلنے لگا، محمد حارث اور میکس برائنٹ ٹیم کا مجموعہ جیت کے پار لے گئے۔ دونوں بیٹرز 13ویں اوور میں ٹیم کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔میکس برائنٹ 38 جبکہ محمد حارث 7 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد عزیز نے 2 جبکہ ڈیوڈ ویلی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اوپنرز نے 20 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا، یاسر خان 2 چوکوں کی مدد سے 10 رنز بنا کر صائم ایوب کا شکار بنے، جس کے بعد کوئی بیٹر بھی زلمی بائولرز کو نہ کھیل سکا، کپتان محمد رضوان 17 اور طیب طاہر نے 22 رن سکور کیے، دونوں کی اننگ میں بالترتیب 3 اور 2 چوکے شامل تھے۔ آشٹن ٹرنر کھاتہ کھولے بنا ہی پویلین لوٹے۔61کے مجموعی سکور پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد سلطانز دباؤ میں آگئے، وقت وقفے وقفے سے اپنے وکٹیں گنواتے رہے۔محمد حسنین اور عبید شاہ نے کچھ کھیلنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے عبید شاہ محمد حسنین کا ساتھ چھوڑ گئے ان کی وکٹ احمد دانیال نے لی۔فیصل اکرم 4 رن ناٹ آؤٹ رہے ۔ملتان سلطانز کی ٹیم 19 آورز میں 108 پر آؤٹ ہوگئی۔پشاور زلمی کی جانب سے احمد دانیال نے 3، معاذ صداقت اور لیوک وڈ 2-2، الزاری جوزف، صائم ایوب اور علی رضا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔