راولپنڈی،کرک اگین رپورٹپی ایس ایل 10،ملتان سلطانز کا تاریخ میں بد ترین اختتام،گلیڈی ایٹرز کی پہلی پوزیشن کنفرم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔پاکستان سپرلیگ 2025 یا پیئ ایس ایل 10 کے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کا بد ترین اختتام۔10 ویں میچ کے بعد 9 شکستوں کے ساتھ ہسٹری میں سب سے بڑا مایوس کن اختتام کیا ہے۔اتوار کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں اسے آخری میچ میں بھی شکست ہوئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وکٹ کی کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم کرکے رکھ دیا ہے۔
یہ پی ایس ایل 10 کا 28 واں میچ تھا،جس میں پنڈی کی گرمی میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹ پر 185 رنزبنائے۔ایونٹ کے ٹاپ سکورر کپتان محمد رضوان کی مہم 4 رنزکے ساتھ خاتمہ کو پہنچی۔یاسرخان نے 45،جہانزیب سلطان نے 25 اور طیب طاہر نے 36 رنزکئے۔آخر میں شاہد عزیز نے 14 بالز پر 29 رنزکی اننگ کھیل کر ٹوٹل بہترکیا۔کوئٹہ کے عثمان طارق سب سے کامیاب گیند باز رہے،انہوں نے 4 اوورز میں 32 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل اور خواجہ نافع نے ابتدائی 6 اوورز میں 60 رنزبناکر اپنے عزائم واضح کئے۔سلطانز کو پہلی کامیابی 77 کے اسکور پر ملی جب خواجہ نافع صرف 26 بالز پر 51 رنزبناکر شاہد عزیز کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔یہ 8 واں اوور تھا۔81 کے اسکور پر سعود شکیل 18 رنزبناکرمحمد حسنین کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔اوشکا فرنینڈو 7 رنزبناکر گئے تو سلطانز کو تیسری کامیابی جلد ملی لیکن اگلی ہی بال پر کیچ ڈراپ کرکے سلطانز نے موقع گنوادیا۔11 ویں اوور کی دوسری بال پر کوئٹہ کے 100 رنز مکمل ہوگئے۔دینش چندی مل نے یہاں پی ایس ایل میں آتے ہی محمد حسنین کو پہلی 3 بالز پر 3 بائونڈریز لگا کر دبائو اڑادیا۔116 کے مجموعے پر دینش چندی مل 17 رنزبناکر عبید شاہ کے ہاتھوں پویلین لوٹے۔انہوں نے 17 رنزبنائے۔123 پر دانش عزیز بھی صفر پر گئے تو دلچسپی بڑھی۔
فہیم اشرف بھی 16 رنز بناکر شاہد عزیز کی گیند پر کیچ دے گئے۔یوں 158 کے سکور پر سلطانز کو چھٹی فتح ملی۔حسن نواز امید تھے۔آخری اوور میں درکار 11 رنز بھی بنائے ۔رضوان نے ان کا کیچ بھی ڈراپ کیا آخری بال پر 2 رنز درکار تھے کہ چھکا لگا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹ کی جیت دلوادی۔انہوں نے 38 بالز پر 67 رنز کی اننگ کھیلی۔6 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔
پیٹر ہیٹزگلوبو نے 4 اوورز میں 34 رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔ شاہد عزیز نے4 اوورز میں 29 رنز دے کر3 وکٹیں لیں۔
پی ایس ایل 10 پوائنٹس ٹیبل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔10 میچز میں 15 پوائنٹس،پہلی پوزیشن
ملتان سلطانز۔10 میچز میں 2 پوائنٹس۔9 ناکامیاں،ایک فتح۔چھٹی اور آخری پوزیشن۔
ملتان سلطانز نے 2018 سے پی ایس ایل میں ڈیبیو کیا۔یہ اس کا 8 واں ایڈیشن تھا۔پہلے ایڈیشن میں 10 میں سے4 میچز جیتے۔5 ہارے۔لیگ سٹج پر اختتام تھا۔دوسرے ایڈیشن 2019 میں بھی لیگ سٹیج پر فل سٹاپ تھا لیکن 10 میں سے 3 میچز جیتے اور 7 ہارے تھے۔2020 میں پلے آف میں آئے،تیسری پوزیشن پر اختتام تھا،11 میں سے 6 میچز جیتے اور 3 ہارے تھے۔ایک ٹائی جمع شکست اور ایک بے نتیجہ تھا۔2021 میں چیمپئن بنے۔12 میں سے 7 میچز جیتے اور 5 ہارے تھے۔2020 سے 2024 تک مسلسل 3 سال رنر اپ رہے،چیمپئن والا سال ملائیں تو مسلسل 4 فائنلز کھیلے۔2022 کا سال کمال تھا۔12 میں سے 10 جیتے اور صرف 2 میچز ہارے تھے۔2023 میں 12 میں سے 7 جیتے اور 5 ہارے تھے اور 2024 میں12 مٰں سے 8 میچز جیتے اور4 ہارے تھے۔یہ تفصیلات دیکھ لیں،اس کے بعد جاری پی ایس ایل ایکس میں اس کی حالت چیک کریں۔10 میچز میں سے صرف ایک جیتا۔9 ہارے،صرف 2 پوائنٹس تو بد ترین اختتام رہا۔