راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،پشاور زلمی کو مسلسل دوسری شکست،آخری نمبر مزید پختہ،یونائیٹڈ نمبر ون ہوگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین نیوز یہ ہے کہ پی ایس ایل 10 یعنی پاکستان سپر لیگ 2025 میں پشاور زلمی کا بدترین اغاز طویل ہو رہا ہے۔ مسلسل دوسری شکست اور بڑی اور عبرت ناک شکست۔ نیٹ رن ریٹ تباہ ہو گیا۔ چھ ٹیموں میں نمبر آخری ہو گیا۔
آج راولپنڈی میں پی ایس ایل ایکس کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس پچ پر انہوں نے 20 اوورز میں پانچ وکٹ پر 243 رنز بنائے۔ یعنی اس کی خاص بات اوپنر صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری تھی ۔52 بالوں پر 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پانچ چھکے اور 13 چوکے لگائے
ان کے علاوہ کولن منرو نے 40 رنز بنائے۔ اعظم خان 16 رنز بنا سکے۔ سلمان علی آغا نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے ۔جیسن ہولڈرنے بھی 11 گیندوں پر 20 رنز لوٹ لیے ۔ پشاور زلمی کے الزاری جوزف نے 39 رنز دے کر دو وکٹیں لیں حسین طلعت کو بھی 39 رنز کے ساتھ دو وکٹیں ملیں۔
جواب میں پشاور زلمی کا آغاز تباہ کن تھا۔ بابرعظم ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئے اور سیدھا کیچ دے کر ایک رنز بنا کر چلتے بنے۔ صائم ایوب 6 کر سکے، البتہ محمد حارث نے بڑی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی ۔47 گیندوں پر 87 رنز بنائے۔ چار چھکے اور 12 چوکے تھے ،لیکن ان کا کسی نے ساتھ نہیں دیا۔ پشاور کی ٹیم 18.2 اوورزمیں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ یوں اسلام اباد نے192 رنز سے کامیابی سمیٹ کر ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی ہے اور وہ یوں دو میچوں میں دو جیت کے ساتھ بہترین نیٹ رن ریٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر اگیا ہے۔