ملتان،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل10،ملتان میں پچ تبدیل،اسلام آباد میچ میں کیاہونے جارہا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میں پاکستان کے شہر ملتان میں آج اسلام آباد یونائٹڈ اور ملتان سلطانز مد مقابل ہیں ۔ٹاس شام ساڑھے سات بجے اور میچ آٹھ بجے شروع ہوگا۔ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین کے مطابق آج کے میچ کی پچ تبدیل کر دی گئی ہے۔ کل کے میچ سے ہٹ کر دائیں سائیڈ پر دوسری پج پر سفیدی نما وکٹ پر میچ ہوگا۔ لمبا سکور بننے کی امید ہے ۔ملتان سلطان اسلام آباد یونائٹڈ کے بیٹسمینوں کے لیے یہ اوپن وکٹ ہو سکتی ہے، جس پہ رنز بن سکتے ہیں۔ ٹاس بھی زیادہ اہم نہیں رہے گا۔ اس طرح کی پچ بنائی جا رہی ہے کہ خیال کیا جا سکتا ہے لمبا سکور ہوگا
ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ملتان اسٹیڈیم پہنچ گئی۔
آج کا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا۔ کل کی جیت کے بعد ٹیم میں اعتماد آیا، آج بھی جیت کا تسلسل جاری رکھیں گے۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے وارم اپ سیشن جاری ، ساڑھے ساتھ بجے ٹاس جبکہ کھیل کا باقاعدہ آغاز 8 بجے ہوگا۔
ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ 5 مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں، جن میں 5 میچوں میں سے 4 میں سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور ایک میں ملتان سلطانز فاتح رہی ہیں۔
اس سیزن میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک 4 میچ کھیلے، اور چاروں میچ جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے