راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10 پلے آف میچز شیڈول،اسلام آباد کا بڑا وار،کراچی کنگز کو شکست کے ساتھ بڑا جھٹکا۔کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کےہاتھوں بڑی شکست ہوگئی۔یوں پی ایس ایل پلے آف پوزیشن میں ہلچل مچ گئی ہے۔کراچی کنگز کو بڑا جھٹکا،پلے آف سے محروم ہوگئی،اسے کوالیفائر کھیلنا پڑے گا جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ دوسری پوزیشن پر آگیا ہے۔یوں پلے آف میں پہلا سپر میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کھیلیں گے۔کوالیفائر 1 میں کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز کھیلیں گے۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے پی ایس ایل 10 کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ پائوں پر کلہاڑی مارنے کے مترادف ہوا۔اسلام آباد نے دعوت ملنے پر20 اوورز میں 5 وکٹ پر 251 رنزبنائے۔اوپنرز صاحببزادہ فرحان اور ایلکس ہیلز نے11.3 اوورز میں 153 رنزکی شاندار اوپننگ شراکت دی،صاحبزادہ فرحان 41 بالز پر73 رنزبنائے۔3 چھکے اور9 چوکے لگائے۔ایلکس ہیلز نے تو اور کمال کی اور35 بالز پر دھوں دھار 88 رنزکی اننگ کھیل گئے۔انہوں نے8 چھکے اور6 چوکے لگائے۔شاداب خان نے بھی 19 بالز پر 42 رنزکی اچھی اننگ کھیلی۔میر حمزہ نے41 رنز،خوشدل شاہ نے 58 رنز اورعامر جمال نے 51 رنز دے کر ایک ایک وکٹ لی۔
جواب میں کراچی کنگز کو سوئچ آف ہوگیا۔یوں ڈیوڈ وارنر کی معمولی مزاحمت بھی کچھ نہ کرسکی۔ٹم سیفرٹ کے 26 پر جانے کے بعد کہانی مختصر ہوئی۔جیمز ونس 8،سعد بیگ 5عرفان خان 14،خوشدل شاہ ایک،محمد نبی 5 اور حسن علی صفر پر گئے،ڈیوڈ وارنر اس دوران 28 بالز پر 43 کرسکے اور آئوٹ ہوگئے۔عباس آفریدی نے پوری کوشش کی کہ 204 رنز تک پہنچ کر نیٹ رن ریٹ بہتر کریں۔عباس آفریدی نے13 بالز پر 34 رنزکی اننگ کھیلی لیکن وہ بھی گئے۔اسکے بعد 204 رنز مشکل ہوگئے۔کراچی کنگز کی ٹیم 18.2 اوورز میں172 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 79 رنزسے جیت کے ساتھ دوسری پوزیشن پکی کرلی،یوں وہ ٹاپ2 میں داخل ہوگئے۔
اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے45 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔عماد وسیم نے 22 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔سلمان ارشاد نے بھی28 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
پی ایس ایل 10 پوائنٹس ٹیبل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،10 میچز15 پوائنٹس پہلی پوزیشن
اسلام آباد یونائیٹڈ،10 میچز 12 پوائنٹس،دوسری پوزیشن،نیٹ رن ریٹ بہتر
کراچی کنگز،10 میچز میں12 پوائنٹس،تیسری پوزیشن
لاہور قلندرز،10 میچز میں 11 پوائنٹس،چوتھی پوزیشن
پی ایس ایل پلے آف شیڈول
اسلام آباد بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ،پہلا پلے آف
لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز
پہلے کی فاتح ٹیم فائنل میں جائے گی۔دوسرے کی فاتح ٹیم پہلی کی ناکام ٹیم سے ایلمنٹر2 میں کھیلےگی،اس کی فاتح فائنل میں جائے گی۔