لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،قلندرز اور گلیڈی ایٹرز کا میچ بارش کی نذر،پوائنٹس ٹیبل پوزیشن۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کامیچ نمبر 21 بے نتیجہ ختم ۔لاہور میں طوفانی آندھی اور بارش کے سبب کھیل ختم کردیا گیا،اس کا اعلان رات سوا10 بجے ہوا۔
یوں قلندرز اور گلیڈی ایٹرز کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9۔9 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔قلندرز دوسرے نمبر پر آگئے،اسلام آباد 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں۔کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پشاور زلمی4 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہیں۔ملتان سلطانز 2 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف سے کب کے باہر ہیں۔
آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں قلندرز نے 11.3 اوورز میں 3 وکٹ پر 111 رنزبنائے تھے کہ طوفانی آندھی اور بارش کے سبب کھیل روکنا اور پھر ختم کرنا پڑا۔