ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل10،ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں سلطانز کاکیسا قبل رشک ریکارڈ،پوائنٹس ٹیبل پر اب بھی آخری نمبر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میں ملتان سلطانز اپنے ہوم گرائونڈ کی وجہ سے اپنے قلعہ میں زیادہ مضبوط ہے یا ایسے کرائوڈ کی وجہ جو ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں فل چارج ہواکرتا ہے۔اس کےمالک علی ترین تو کہتے ہیں کہ یہ میدان ہمارے گھر کی طرح ہے،یہاں پہنچ کر ہم نے سکون کا سانس لیا تھا۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کا ریکارڈ قابل رشک ہے۔یہاں وہ چوتھا سیزن کھیل رہا ہے۔اب تک کے کھیلے گئے 14 میچز میں ملتان سلطانز نے 12 میچز جیتے ہیں اور صرف 2 میں اسے شکست ہوئی ہے۔یہ وہ ریکارڈ ہے جو اسے ناقابل شکست بناتا ہے۔کپتانی محمد رضوان کے پاس ہے اور ان کیلئے بھی یہ مقام نہایت خوش آئند ہے۔
اس کامیابی کے باوجود بھی ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل پر چھٹنے نمبر سے ایک انچ بھی بہتر نہیں ہوا۔حالانکہ 6 ٹیموں میں سے 3 ٹیموں کے 2،2 ہی پوائنٹس ہیں لیکن ملتان سلطانز کا نیٹ رن ریٹ تباہ کن ہے۔اس میچ سے قبل تک منفی 3 کے قریب تھا،اب اس میں کچھ بہتری ضرور ہوئی لیکن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے2۔2 پوائنٹس کی طرح 2 پوائنٹ رکھ کر بھی آخری نمبر پر اس لئے ہے کہ اس کا نیٹ رن ریٹ ابھی بھی ، منفی 1.79 ہے۔کوئٹہ کا منفی 0.91 ہے اور پشاور زلمی کا منفی 0.84 ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،کراچی 6 کے ساتھ دوسرے اور لاہور قلندرز 4 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔