عمران عثمانی ۔پی ایس ایل 10،ملتان سلطانزکے اب کیا چانسز اور کیسے،29 اپریل کو سرپرائز،شور بعد میںکرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس میں 27 اپریل کی صبح ہو گئی ہے اور ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور میں لاہور قلندرز سے پانچ وکٹوں سے ہاری ہے۔ چند ہی روز قبل اپنے اسٹیڈیم میں اس نے لاہور قلندرز کو چاروں شانے چت کیا تھا۔ قلندرز نے اپنے ہوم گراؤنڈ میں اس کا بدلہ لے لیا لیکن یہ بدلہ ملتان سلطانز کے لیے بڑا بھاری ثابت ہوا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر آخری نمبر پر موجود یہ ٹیم چھ میچز کھیل کر صرف ایک جیتی ہے۔ پانچ ہاری ہے اور اس کے دو پوائنٹس ہیں ۔نیٹ رن ریٹ مائنس ایک اعشاریہ پانچ چھ ہے ۔لاہور قلندرز کی ٹیم اس فتح کے بعد چھ میچز میں 50 ،50 یعنی تین فتوحات تین شکستوں کے بعد چھ پوائنٹس لیے
پی ایس ایل 10،لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو دبوچ لیا،ایونٹ میں تیسری فتح
0.54ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگئی ہے .اسلام آباد یونائٹڈ تاحال پانچ میچز میں پانچ فتوحات کے ساتھ 10 پوائنٹس لیے نمبر ون ہے. اور اس کا نیٹ رن ریٹ دو سے بھی اوپر ہے ۔کراچی کنگز چھ میچز میں تین شکستوں اور تین فتوحات کے ساتھ چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر، پشاور زلمی پانچ میچز میں دو فتوحات اور تین ناکامیوں کے ساتھ چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چار میچز میں دو فتوحات دو ناکامیوں کے ساتھ چار پوائنٹس لیے پانچویں نمبر پر موجود ہیں، کیونکہ اس کا نیٹ ریٹ تھوڑا پشاور زلمی سے کم ہے۔ اب ہم یہاں جائزہ لیں گے کہ ملتان سلطانز کے پاس کیا چانسز ہیں اور کون سی دو ٹیمیں اس خطرے سے دوچار ہیں کہ وہ پلے آف میں نہ پہنچ سکیں ۔غیر جانبداری سے تجزیہ کیا جائے تو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے اگر چھ چھ پوائنٹس ہیں تو ان کا پشاور زلمی سے ایک زائد میچ ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ر سے دو میچ زائد ہیں۔ اس لیے ان دونوں کے لیے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی بڑا خطرہ موجود ہے، تو ملتان سلطانزکے ساتھ کون سی ٹیم ایک باہر ہو سکتی ہے۔ اس کے لیے اگلے ایک دو مرحلے بڑے اہم ہوں گے۔ فی الحال ہم ملتان سلطانز کاجائزہ لیتے ہیں۔
پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز
آج اتوار 27 اپریل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا۔
کل 28 اپریل کو آرام کا دن ہوگا۔ منگل 29 اپریل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایکشن میں ہوگی۔ یہ اس کا اہم میچ ہوگا ۔30 اپریل کو لاہور کے اندر اسلام آباد یونائٹڈ لاہور قلندرز سےٹکرائیں گے۔ یکم مئی کو ملتان سٹیڈیم میں ملتان سلطانز کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔ ڈبل ہیڈر دن ہوگا ۔ملتان سلطانز کا میچ دن میں ہوگا اور شام میں لاہور میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ہوگا۔ جمعہ دو مئی کو اسلام آباد یونائٹڈ اور پشاور زلمی لاہور میں کھیلیں گے۔ ہفتہ تین مئی کو اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور میں ایکشن میں ہوں گے۔ اتوار چار مئی کو لاہور قلندرز اور کراچی کنگز لاہور میں کھیلیں گے۔ پیر پانچ مئی کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطانز پشاور زلمی کے خلاف ایکشن میں ہوگی ۔بدھ سات مئی کو اسلام آباد اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز راولپنڈی میں کھیلیں گے ۔جمعرات 8 مئی کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی راولپنڈی میں ہوں گے۔ جمعہ 9 مئی کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی راولپنڈی میں کھیلیں گے۔ ہفتہ 10 مئی پھر ڈبل ہائڈر ڈے ہوگا۔ سہہ پہر میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان میں اور اسی روز شام کو راولپنڈی میں اسلام آباد اور کراچی کنگز کھیلیں گے۔ یہاں یہ لیگ میچز اپنے اختتام کو پہنچیں گے۔
ملتان سلطانز کے میچز
اپریل29۔بمقابلہ گلیڈی ایٹرز
مئی۔یکم بمقابلہ کراچی کنگز
مئی 5،بمقابلہ پشاور زلمی
مئی 10،بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
ملتان سلطانز کی مہم ملتان میں آکر اس کے 3 میچزکھیلنے سے قبل ہی ختم ہوسکتی ہے،اگر وہ 29 اپریل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہارجائے۔اس کا مطلب کیا ہوا۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس سیزن میں ایسے شیڈول کی اپروول کو کروانے والی انتظامیہ ہاتھ میں پکڑ کراب پچھتائے،ایسا شیڈول۔اگر جیت گئے تو ملتان آمد بڑی امیدوں والی اور سسپنس والی ہوگی۔پھر بھی یہاں آکر یکم مئی کو جیتنا ہوگا۔5 مئی کو بھی فتح لینی ہوگی،پھر جاکر آخری ایام دھواں دھار ہونگے۔
ملتان چانسز
تمام میچز جیتے تو 10 پوائنٹس پر مہم تمام پوگی،اسلام آباد نے اگر 5 میں سے ملتان سے ہارکر باقیوں سے بھی ہارنا شروع کیا تو ملتان کیلئے کوالیفائی کرنا مشکل ہوجائے گا۔
ملتان سے زیادہ اور باقی مقامات سے کم شور ہوگا لیکن فوری نہیں،کچھ دیر بعد۔امید ہے کہ سلطانز 29 اپریل کا میچ جیت جائیں گے۔