لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11،پنڈی کے بعد اسلام آباد کو بھی شکست،ملتان سلطانز کی اڑان۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پی ایس ایل 11 میں ہفتہ کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑی آسانی سے5 وکٹوں سے ہرادیا ہے۔یوں ملتان سلطانز نئی کمان میں پہلی تجربہ سے روشناس ہوئی ہے۔
سلطانز نے یونائیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے 172 رنزکے ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان کو شروع میں گنوادیا،وہ صرف 2 کرکے عماد وسیم کا نشانہ بنے۔خطرناک بیٹر سٹیون سمتھ23 بالز پر 31 کرکے شاداب خان کو کیچ دے گئے۔بائولر سلمان ارشاد تھے۔جوزف فلپ دیوار چین بنے تھے کہ نئے بیٹر شان مسعود6 بالز پر 6 کرکے کیچ دے گئے۔سلطانز کو تیسرا نقصان70 کے مجموعہ پر ہوا۔سلطانز کے 10 اوورز میں 83 رنز ہوئے تھے۔جوزف فلپ35 بالز پر55 کرکے بنیاد رکھ گئے۔باقی کام کپتان آشٹن ٹرنر نے کیا،انہوں نے28 بالز پر ناٹ آئوٹ 43 رنزکئے۔عرفات منہاس 11 بالز پر شاندار 25 کرگئے۔سلطانز نے ہدف 18.4 اوورز میں 5 وکٹ پر 175 رنزبناکر حاصل کیا۔سلمان ارشاد نے 28 اور شاداب خان نے 36 رنز دے کر 2۔2 وکٹیں لیں۔
اس سے پہلے ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سےڈیوون کونوے 26، مارک چیمپین نے 40، سمیر منہاس نے 28 اور فہیم اشرف نے 26 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے 3 اور محمد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پی ایس ایل 11،ڈیبیو راولپنڈی کیلئے برا،زلمی نے ہرا دیا
دن کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کا ڈیبیو بے مزا کردیا،حالانکہ ناکام ٹیم نے 214 رنز بنائے۔میچ پر گرفت بھی رکھی لیکن پشاور زلمی نے راولپنڈی پنڈیز کے خلاف منفرد عالمی ریکارڈ بنادیا۔پشاور زلمی اننگز میں کسی ففٹی کے بغیر سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔پشاور زلمی نے راولپنڈیز کے خلاف 215 رنز کا ہدف عبور کرتے ہوئے 218 رنز بنائے۔اس سے قبل بغیر ففٹی سب سے بڑا ہدف 214 میجر لیگ میں واشنگٹن نے لاس اینجلس کے خلاف حاصل کیا تھا۔
