ملتان۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11 میں 2 گروپ،کون کس میں،تفصیل یہاں،پی سی بی شیڈول میں خامی باقی۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے راکٹ ڈاکٹرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا جو اعلان کیا،اس میں ایک خامی رہ گئی۔ایسا لگا کہ جیسے شیڈول بنانے والوں کو سمجھ ہی نہیں آئی کہ اہم بات باقی ہے۔اسی طرح وینیوز میں میچز کی تعداد پر بھی درست ڈنڈی ماری گئی ہے۔ملتان اور پشاور کی ٹیمیں کھیل رہی ہیں،وہاں نام کے چند میچز ہیں اور فیصل آباد میں 7 میچز رکھے گئے ہیں،اس کی ٹیم ہی نہیں ہے۔بڑا ہی عجب منظر نامہ ہے۔افراتفری ہے یا جلد بازی اور یاپھر خانہ پری۔سوال باقی ہے۔
ایونٹ میں 8 ٹیمیں ہوگئی ہیں تو فارمیٹ بھی بدلا گیا۔8 ٹیموں تک توسیع کی وجہ سے یہ ایڈیشن ایک نظرثانی شدہ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا جس میں کل 44 میچ ہوں گے، جو پچھلے ایڈیشنز میں استعمال ہونے والے ڈبل راؤنڈ رابن فارمیٹ کی جگہ لے گا۔ ٹیموں کو4 کے 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر ٹیم اپنے گروپ کی دوسری ٹیموں کے خلاف دو بار اور مخالف گروپ کی ہر ٹیم کے خلاف ایک بار کھیلے گی، جس کے نتیجے میں فی ٹیم لیگ مرحلے کے کل دس میچز کھیلے گی۔6 میچز اپنے گروپ کی ٹیموں سے اور 4 میچز مخالف گروپ کی سائیئڈز سے۔مجموعی پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ4 ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
اب پی سی بی کی پریس ریلیز اور اعلان کردہ شیڈول میں گروپ کی تقسیم واضح نہیں ہے۔کرک اگین اپنے پڑھنے والوںکیلئے یہاں گروپس دے رہا ہے۔
پی ایس ایل 2026 کی 8 ٹیموں کے 2 گروپس
گروپ 1۔ملتان ۔اسلام آباد۔راولپنڈی۔پشاور
گروپ 2۔حیدر آباد۔لاہور۔کراچی۔کوئٹہ
اب مثال کے طور پر گروپ 1 میں ملتان اپنے ساتھ کی ٹیموں اسلام آباد،راولپنڈی اور پشاور سے 2،2 میچز کھیلے گی۔دوسرے گروپ کی 4 ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلے گی۔یوں کل ملا کر اس کے 10 میچز ہونگے۔ایسے ہی ہر ٹیم کا شیڈول ہے۔
اب پی سی بی کی پریس ریلیز دیکھیں
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان، 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی، دو نئی ٹیمیں بھی شامل۔حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ میں شامل ہونے والی نئی فرنچائزز۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز چھ شہروں میں کھیلے جائیں گے۔فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ہر ٹیم لیگ مرحلے میں دس میچز کھیلے گی، پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، ایک کوالیفائر بھی شامل۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول۔فیصل آباد میں پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کے سات میچز کھیلے جائیں گے۔پشاور کا عمران خان کرکٹ سٹیڈیم پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔ایک میچ ہوگا،ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں چار میچز، تمام میچز میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے چھ میچز شیڈول۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے۔
