لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 11،ٹاس پر غلط فیصلہ ملتان سلطانز کو لے ڈوبا،پہلی شکست ہوگئی۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ سلطانز کی ٹیم ٹاس پر غلط فیصلے کے سبب لاہور قندرز سے20 رنز سے ہارگئی۔نتیجہ میں یہ اس کی رواں سیزن کی پہلی شکست ہے۔لاہور قلندرز ایک بار پھر وننگ ٹریک پر آگئی ہے۔
ملتان سلطانز نے 186 رنزکے مشکل ہدف کا تعاقب شروع کیاتو شروع کے 2 اوورز میں 13 رنز ہی بنے۔یہ بہتر آغاز نہ تھا۔سلطانز کو پہلا نقصان 2.5 اوورز میں سٹیون سمتھ کا ہوا جو10 بالز پر 9 کرکے شاہین آفریدی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔چوتھے اوور کی پہلی بال پر جوش فلپعبید شاہ کی بال پر ایک رن بناکر کیچ ہوگئے۔یہ چھٹا اوور تھا جب گزشتہ میچ کے سنچری میکر صاحب زادہ فرحان 50 کے مجموعہ پر مستفیض الرحمان کا نشانہ بنے۔کیچ عبد اللہ شفیق نے لیا۔انہوں نے15 بالز پر 24 کئے۔شان مسعود نے تیز ہٹنگ کی،ان کے ساتھ کپتان آشٹن ٹرنر تھے۔پھر بھی 8 اوورز میں صرف 81 سکور بن سکا۔30 بالز پر 105 رنز باقی تھے۔اس دوران لاہور قلندرز کے 2 فیلڈرز کیچ لینے کی کوشش میں ایک دوسرے سے ٹکراگئے۔ایک کو میدان سے باہر جانا پڑا۔ملتان سلطانز نے 100 رنز 9.2 اوورز میں مکمل کئے۔یہاں پر شان مسعود 18 بالز پر 44 کرکے وکٹ دے گئے،انہوں نے 1 چھکا 7 چوکے لگائے۔آشٹن ٹرنر اور عرفات منہاس شکست کا مارجن کم کرنے کی کوشش میں تھے۔سلطانز 20 اوورز میں 5وکٹ پر 165 رنزبناسکے۔یوں قلندرز20 رنز سے جیت گئے۔ایونٹ میں ان کی دوسری جیت اور ملتان کی پہلی شکست ہے۔آشٹن ٹرنر 22 بالز پر52 رنزکے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔عرفات منہاس11 بالز پر25 رنز بناکر گئے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 اوورز میں 32 رنز دے کر 1 اورمستفیض الرحمان نے 3 اووڑز میں 37 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔عبید شاہ نے 3 اوورز میں 34 رنز کے ساتھ ایک وکٹ لی۔
اس سے پہلے بارش سے متاثرہ میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے ہوا۔اس کا مطلب یہ تھا کہ بہت زیادہ تاخیر کے سبب میچ کو 13 اوورز فی اننگ تک محدد کیا گیا۔اہم ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان آشٹن ٹرنر نے جیتا لیکن انہوں نے حیرت انگیز طور پر ایک گیلے گرائونڈ میں شاہین آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔نتیجہ میں قلندرز کے اوپنرز نے ماردھاڑ کا وہ پروگرام کیا کہ سلطانز کیمپ دنگ رہ گیا۔پاور پلے 3.5 اوورز کا تھا،اس میں قلندرز نے بناکسی نقصان کے 66 رنز مارے۔پہلے 50 رنز 20 بالزپر بنے۔6.2 اوورز میں 100 رنزبن چکے تھے۔سلطانز کو پہلی کامیابی 86 رنز پر ملی،جب پرویز حسین19 بالز پر 45 رنزبناکرمحمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انہوں نے5 چھکے اور 2 چوکے لگائے۔بائولر اسماعیل تھے۔9 ویں اوور کی آخری بال پر عبد اللہ شفیق 33 رنزبناکر کیچ ہوئے۔اس وقت قلندرز کا سکور 144 تھا۔10 ویں اوور کی آخری بال پر اوپنر محمد نعیم شاندار 60 رنزبناکر آئوٹ ہوئےْانہوں نے28 گیندیں کھیلیں۔4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔قلندرز کو چوتھا نقصان 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر ہوا،جب 164 کے ٹوٹل پر رابیل ہرمن 3 رنزبنا کر پیٹر سیڈل کی بال پر کلین بولڈ ہوگئے۔انہوں نے البتہ تیز میچ میں 6 گیندیں کھیل ڈالیں۔لاہور قلندرز نے 13 اوورز میں 5 وکٹوں پر 185 رنزبنائے۔آصف علی 8 کرکے گئے۔سکندر رضا 13 پر ناٹ آئوٹ رہے۔سلطانز نے 13 اوورز کی اننگ میں 23 ایشٹراز دیئے،جس میں 14 وائیڈ بالز کے رنز تھے۔گویا 15.2 اوورز کئے گئے۔قلندرز کی اننگ میں 11 چھکے اور 11 چوکے تھے۔اس کا مطلب تھا کہ 110 رنز 22 بالز پر بائونڈریز سے ملے۔
محمد اسماعیل نے 3 اوورز میں 47 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔پیٹر سیڈل نے 3 اوورز میں صرف 26 رنز دیئے اور ایک وکٹ لی۔فیصل اکرم نے 2 اوورز میں 31 رنز کے عوض ایک وکٹ لی۔محمد نواز کو ایک اوور میں 19 اور عرفات منہاس کو ایک اوور میں 22 رنز پڑے۔کوئی وکٹ نہ ملی۔محمد وسیم کے 3 اوورز میں 33 رنز پڑے۔کوئی وکٹ نہ ملی۔
وارنر،زمپا سمیت 4 کرکٹرز پی ایس ایل سے رخصت
ہفتہ 4 اپریل کو پی ایس ایل 11 کا ایک میچ ہوگا۔12 ویں میچ میں راولپنڈیز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا شام ساڑھے 6 بجے ٹاس کے ساتھ شروع ہوگا۔
اعظم خان شو،راولپنڈی کو پھر شکست ،کراچی ٹاپ پر،اسلام آباد کا کھاتہ بھی اوپن
