عمران عثمانی
پی ایس ایل 2،فائنل کی ریل لاہور پہنچ گئی۔زلمی چیمپئن۔پی ایس ایل 2017 یعنی کہ پی ایس ایل 2 بھی متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا لیکن اس کے فائنل کی ٹرین لاہور جالگی۔یہ پاکستان میں کرکٹ بحالی کی جانب بڑا قدم تھا۔
پی ایس ایل کہانی،پی ایس ایل تاریخ اور پی ایس ایل ہسٹری کی بات یہہے کہ پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی نے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں فاتح ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔11 گیندوں پر 28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے پر ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی کو پلیئر آف دی فائنل قرار دیا گیا۔
پی ایس ایل تاریخ،پہلا چیمپئن،پہلا پلیئر آف دی ٹورنامنٹ
ٹورنامنٹ میں 353 رنز بنانے پر پشاور زلمی کے کامران اکمل کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔وکٹوں کے پیچھے 11 شکار کرنے پر انہیں ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر بھی قرار دیا گیا تھا۔ کراچی کنگزکے سہیل خان نےٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں۔