ملتان،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل8،ایک اورپیسر زخمی،جرمانے،ظہیر عباس کو نئی پیشکش،ملتان ایک کھلاڑی سے محروم۔پی ایس ایل ہیسرزکے حوالہ سے جہاں شناخت رکھتی ہے،وہاں اس کی دنیا بھر میں ایک بڑی پہچان ہے۔ویسے یہ بات اپنی جگہ ایک پہلی ہے کہ برصغیر ایشیا کی پچز اسپنرز کے حوالہ سے ایک تاریخ رکھتے ہیں ۔پاکستان بدل گیا ہے۔یہاں اب پیسرز کا راج ہے،وہ ڈیڈ پچزپر بھی ہاتھ کا فن دکھاتے ہیں لیکن اس بار پی ایس ایل 8 کے آغاز کے ساتھ ہی 2 میچز ابھی ہوئے ہیں۔2 بڑے نام ان فٹ ہوگئے ہیں اور دونوں ہی ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ملتان سلطانز کے شاہ نواز دھانی ان فٹ ہوئے۔ان کی جگہ محمد الیاس آگئے ہیں۔ابا طلاعات ہیں کہ کراچی کنگز کے پیسر میر حمزہ بھی ان فٹ ہوچکے ہیں۔ان کی انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے اور ہاتھ کی بڑی چوٹ ان کو بھی لیگ سے باہر کررہی ہے۔ان کے متبادل کا فیصلہ آج شام تک سامنے آئے گا۔
پی ایس ایل 8 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا میچ ہے۔آفیشلز نے تاحال کہا کہ ہےیہ میچ شام 6 بجے شروع ہوگا۔
ادھر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو جرمانہ ہوا ہے۔دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت سے ایک اوور کم کیا۔
کراچی میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق آئی سی سی صدر ظہیرعباس سے ملاقات کی ہے اور کافی دیر تک تبادلہ خیال کیا ہے۔خیال ہے کہ انہیں پی سی بی میں لانےکے لئے بات ہوئی ہے۔
ادھر ایک اور بڑی نیوز یہ ہے کہ ملتان سلطانز کے وہین پارنل پی ایس ایل 8 سے باہر ہوگئے ہیں۔ انکے متبادل کے طور پر کارلوس بریتھ ویٹ یو اے ای سے پاکستان کے لئے روانہ ہوچکے ہیں اور آج ملتان کے اسکواڈ کو جوائن کرلینگے. پشاور زلمی کے روومین پاوول بھی آج ٹیم کو جوائننگ دیں گے۔