ملتان سے عمران عثمانی
پی ایس ایل 8،آج سے دما دم مست قلندر،دلفریب تقریب،پھر ملتان میں کرکٹ جنگ۔پی ایس ایل 8 رنگا رنگ تقریب کے ساتھ آج اولیا کے شہر ملتان میں شروع ہوگی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل۔تمام ٹکٹیں فروخت۔پاسز نایاب۔کرکٹ فینز چاروں جانب گھومنے لگے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ 2023 کا پہلا میچ بھی آج ہوگا۔رات ساڑھے7 بجے ٹاس ہوگا۔8 بجے پہلی بال ہوگی اور اس کے بعد دمادم مست قلندر ہوگا۔لاہورقلندرز اور میزبان ملتان سلطانز میں جم کر رقص پڑے گا۔
پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والی تقریب میں جدید تیکنالوجی استعمال ہوگی۔نئی چیزیں ہونگی۔ پرفارمرز نے فل ڈریس ریہرسل کرلی ، تقریب کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ۔ پی ایس ایل 8 کا نغمہ کے گلوکار توہونگے ہی،ان کے ساتھ آ ئمہ بیگ، ساحر علی بگا بھی جادو جگائیں گے۔
پی سی بی نے فینز کو 2 بجے آجانے کو کہا ہے،تقریب شام 6 بجکر 10 منٹ پر شروع ہوگی۔6 بجکر55 منٹ پر ختم ہوگی،ساڑھے 7 بجے ٹاس ہوگا۔8 بجے میچ ہوگا۔
پی ایس ایل 8 دشمنی میں تبدیل، کچھ غیر ملکی پلیئرزآج،کل،پرسوں اور کچھ تاخیرکا شکار
گزشتہ سال کی فائنلسٹ ملتان سلطانز اور گزشتہ سال ہی کی چیمپئن لاہور قلندرز میں جنگ ہوگی۔محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنے والےملتان سلطانز نے 23 میں سے 17 میں فتوحات حاصل کی ہیں۔2021 میں ان کی قیادت میں ٹیم چیمپئن بنی۔2022 میں رنراپ رہی۔2020 میں تیسری پوزیشن رہی۔2018 اور 2019 میں لیگ سطح تک رہی۔یوں چھٹا ایڈیشن ایڈیشن کھیلنے والی ملتان سلطانز ٹیم کی کارکردگی ہرسال بہتر ہوتی گئی ہے۔باہمی مقابلوں میں ملتان کو لاہور قلندرز کے خلاف 6 میچز میں 5-6 سے سبقت حاصل ہے۔
ادھر ملتان کو آدھی رات میں جنوبی افریقا کے ملر اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی خدمات حاصل ہوگئی ہیں۔دونوں کھلاڑی جنوبی افریقا سے آگئے ہیں۔بنگلہ دیش سے بھی پلیئرز آگئے ہیں۔لاہور قلندرز کو زمبابوے کے سکندر رضا کی خدمات مل چکی ہیں۔وہ بھی رات گئے پہنچ چکے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ آج کون سی ٹیم فتح سے ایونٹ کا آغاز کرے گی۔پچ کیسی ہوگی۔ٹاس کس کا ہوسکتا ہے۔اس کے لئے ملتان کا موسم بھی اہم ہے،آج دوسری اننگ رات گئے ہوگی،اس لئے اوس فیکٹر ہوگا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کو ترجیح دے گی۔
ٹاس کا سکہ شاہین شاہ آفریدی کے حق میں جاسکتا ہے اور میچ لاہور قلندرز کے لئے وننگ پوائنٹ بن سکتا ہے۔پلیئنگ الیون اہم ہونگی۔