لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی کے موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی کا بیانہ سابق چیئرمنین پی سی بی رمیز راجہ نے بیچ چوراہے پھوڑ ڈالا۔پی ایس ایل 8 فائنل کی تاریخ بدلنے کا جواز جھوٹا قرار دیتے ہوئے فیصلہ کو احمقانہ اور مزاحیہ قرار دیا ہے۔ساتھ میں اصل وجہ بھی بتادی ہے۔نجی چینل پر بات کرتے ہوئے کرکٹ کے راجہ رمیز راجہ کہتے ہیں کہ پوری دنیا میں موسم سامنے رکھ کرا یونٹ شیڈول کئے جاتے ہیں۔اتوار کافائنل 19 مارچ کو شیڈول تھا،اسے بارش کے بہانہ سے ایک روز قبل 18 مارچ کو تبدئیل کیا گیا۔یہ ایک غلط جواز ہے۔
لاہور،اسلام آباد کی درگت،بابر اعظم کا ڈیرن سیمی کو سننے سے انکار
رمیز راجہ نے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اصل وجہ زمان پارک کا میچ ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،ان کے خلاف گرفتاری کا آپریشن یا اس سے ملتے جلتے پلانز دکھائی دیتے ہیں۔اس پر میزبان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو تو عدالت میں پیش ہونا ہے اور وہ بھی اسلام آباد میں۔لاہور سے نکلتے ہی خاصا وقت لگے گا۔رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ اس رات کے بعد کچھ ہو۔میزبان کے مطابق رات کے بعد ہی شاید کچھ ہو،اس لئے 19 کی بجائے 18 مارچ کا فائنل رکھ لیاگیا۔
ادھر رمیز راجہ نے ایک پوائنٹ اور اٹھایاہے کہ یہ غلط بات ہے،اس لئے کہ پشاور زلمی نے اگر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا تو اسے مسلسل 3 میچز کھیلنے پڑیں گے اور یہ کرکت سینس کے حساب سے غلط بات ہوگی۔
پشاور زلمی نے جمعرات کو اسلام آباد کو ہرایا۔جمعہ کو اگر لاہور کے خلاف جیتے تو نئے شیڈول کے مطابق ہفتہ کو ملتان سلطانز سے فائنل کھیلیں گے۔