| | | | | | |

لاہور،اسلام آباد کی درگت،بابر اعظم کا ڈیرن سیمی کو سننے سے انکار

لاہور،کرک اگین رپورٹ

لاہور میں پشاورکے ہاتھوں اسلام آباد کی درگت،ڈیرن سیمی کاراز،فائنل دن بدلنے کی اصل وجہ بھی جانیئے۔بابر ہی سرفراز۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی کہانی ختم۔پشاور زلمی نے لاہور میں گھس کر اسلام آباد کو نکال باہر پھینکا۔یہ کوئی معمولی بات نہ  تھی،اس لئے بھی کہ 183 رنزکے جواب میں ایک موقع پر اسلام آباد کا 128 پر ایک ہی آئوٹ تھا۔36 بالز پر 55 اسکور باقی تھے۔9 وکٹیں ہاتھوں میں تھیں کہ یکایک لائن لگی اور رنزبننا تمام ہوئے۔موجودہ ملکی صورتحال میں پشاور کی لاہور میں جاکر وفاق ٹیم کے خلاف یہ بڑی ہی جیت ہے،اس سے اسلام آباد پاکستان سپر لیگ سے باہر کردیاگیا۔

پشاور کا وفاقی دارالحکومت سے بڑا ہاتھ،پی ایس ایل 8 سے باہر کردیا

پشاورزلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کے اشارے،ملاقاتیں اور ٹپس نے کام دکھایا یا نہیں۔جو آخری 5 اوورز کےدوران پشاور کیمپ سے اٹھ کر بائونڈری لائن کے پاس آگئے۔ایک موقع پر کپتان بابرا عظم اور دوسرے موقع پر پشاور کے پیسرز سے گپ شپ کرتے دکھائی دیئے،۔اہم بات یہ بھی ہے کہ سیمی بار بار وہب ریاض کو بال دینے کا بول رہے تھے لیکن بابر اعظم نے ماننے سے انکار کیا،اس سے دونوں کے چہروں پر سختی بھی دیکھی گئی۔

ادھر ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پی ایس ایل 8 فائنل کا شیڈول صرف اس لئے تبدیل کیا گیا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سابق کپتان عمران خان کو گرفتار کئے جانے کا مبینہ پلان ہے اور اس کے رد عمل سے بچائو کے لئے فائنل ایک  روز قبل کھیلاجائے گا۔پی سی بی نے جس بارش کا بہانہ بنایا ہے۔وہ جتنی اتوار کو ہے،اتنی ہی ہفتہ کو بتائی جارہی ہے۔اس لئے یہ ایک غیر معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *