راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8،کنگز کی خوشی ختم،باہر کا راستہ واضح،زلمی کی جیت۔بابر اعظم سمیت 2 رنزپر 3 وکٹ کھونے والی پشاورزلمی کے ہاتھوں کراچی کنگزکی بدترین شکست کے بعد اس کی اب فائنل 4 میں رسائی اگر مگر پر چلی گئی ہے۔براہ راست باہر ہونا طے ہے۔
بابر اعظم کی وکٹ،عامر پھر جوش میں
پی ایس ایل 8 کے اہم ترین میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنزکے بھاری مارجن سے ہرادیا۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپننڈی میں کھیلے گئے میچ میں فاتح ٹیم نے 5 وکٹ پر 197 اسکور کئے۔ٹام کیڈ مور نے 56حسیب اللہ خان نے 50 اوررومین پاول نے صرف34 بالز پر 64 رنزبناکر یہ توٹل سیٹ کروایا۔محمد عامر نے 26 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔
جواب میں کراچی کنگز نے46 رنز کا آغاز لیا۔79 تک 2 ہی آئوٹ تھے۔میتھو ویڈ نے 53 رنزبناکر مزاحمت کی لیکن ایڈم روسنگٹن کے 15 رنزکے علاوہ کوئی کھڑا نہ ہوا۔بین کٹنگ نے 15 رنزبناکر کچھ مدد کی۔آخر میں عماد وسیم ہی مزاحمت کرتے پائے گئے۔انہوں نے ناقابل شکست 57 رنزبنائے،کنگز ٹیم 8 وکٹ پر 173 رنز تک رہی اور 24 رنز سے ہارگئی۔
پشاور زلمی کے عظمت اللہ اورعمار جمال نے 3،3 وکٹیں لیں۔
پی ایس ایل 8 میں پشاور زلمی کی یہ چھٹے میچ میں تیسری جیت ہے۔ادھر کراچی کنگز کی یہ 7 ویں میچ میں 5 ویں شکست ہے۔اس طرح اس کی فائنل 4 میں براہ راست واپسی مشکلات سے بھی اوپر چلی گئی ہے۔