راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8،راولپنڈی سے رنز ہی نہیں ریکارڈز کا چشمہ رواں،گلیڈی ایٹرز بھی پلے آف سے باہر۔پاکستان سپر لیگ 2023 کے اہم ترین میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ناکام۔ملتان سلطانز نے صرف 9 رنز سے فتح حاصل کرکے پشاور زلمی کو بھی پی ایس ایل 8 کے پلے آف میں پہنچادیا،یوں 4 ٹیموں اسلام آباد،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے ساتھ پشاور زلمی نے ٹکٹ کٹوالیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ باہر ہوگئے ہیں۔ملتان سلطانز نے اس کامیابی کے ساتھ ہی متعدد ریکارڈز پاش پاش کئے۔راولپنڈی کی پچ سے رنز کے ساتھ ریکارڈز کا چشمہ پھوٹ پڑا۔پی ایس ایل ہسٹری کا بڑا مجموعہ،پی ایس ایل تاریخ کی تیز ترین سنچری،پی ایس ایل کی بد ترین بائولنگ،پی ایس ایل 8 کی پہلی ہیٹ ٹرک،5 وکٹ کا کارنامہ سمیت کئی نئے ریکارڈز بنے۔پرانے پاش پاش ہوگئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل اور ٹی 20 تاریخ کے بڑے ٹوٹل کا تعاقب شروع کیا تو کسی انہونی کی امیدیں روزشن تھیں۔محمد حفیظ ،جیسن رائےاور مارٹن گپٹل سمیت 3 کھلاڑی جب 68 کے مجموعہ تک پویلین لوٹ گئے تو حالات اچھے نہ تھے۔ جیسن رائے 6 ،مارٹن گپٹل 37 رنزبناسکے۔حفیظ ایک کےمہمان بنے۔عمیر یوسف اور افتخار احمد نے چوتھی وکٹ پر10 اوورز سے بھی کم دورانیہ میں 110 رنزکی شراکت بناکر سنسنی پھیلادی۔یوسف 36 بالز پر 67 رنزبناکر گئے تو کچھ ملتان کی امیدیں روشن ہوئیں۔ساتھ میں 31 بالز پر 53 رنزبنانے والے افتخار احمد بھی آئوٹ ہوگئے۔16 ویں اوور میں 178 پر آدھی ٹیم باہر تھی۔
اس موقع پرعمر اکمل اور کپتان محمد نواز نے دھواں دھار بلے بازی شروع کرکے سنسنی پھیلادی۔24 بالز پر 68 اسکور درکار تھے۔2 اگلے اوور میں 2 چھکے ضرور پڑے لیکن عباس آفریدی نے پہلے نواز کو 16 اور عمید آصف کو صفر پر آئوٹ کرکے پیش قدمی روک ڈالی۔گلیڈی ایٹرز کے7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے۔عباس آفریدی نے اپنے اگلے اوور کی پہلی بال پر عمر اکمل کو 28ا رنز کےا نفرادی اسکور پر آئوٹ کرکے ہیٹ ٹرک کرلی۔
آخری اوور میں درکار 29 رنزمشکل تھے،نتیجہ میں گلیڈی ایٹرز اننگ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 253 رنزبناگئے لیکن 9 رنز سے یہ میچ ہارگئے۔عباس آفریدی نے 47 رنز دے کر 5 وکٹیں لیں۔اس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ایک آو کی آخری 2 اور اپنے چوتھے اوور کی پہلی بال پر وکٹ لی۔
اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بلے بازی کرکے پی ایس ایل ہسٹری کے سب سے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔اس نے 3 وکٹ پر262 رنزبنائے۔سابقہ ریکارڈ 2021 کے پی ایس ایل میں اسلام آباد کا 247 رنزکا بڑا ٹوٹل تھا۔دوسرا ریکارڈ ملتان سلطانز کے میچ میں یہ بنا کہ عثمان خان نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا،انہوں نے 120 رنزکی اننگ میں 36 بالز پر سنچری مکمل کی۔سابقہ تیز ترین پی ایس ایل سنچری کا ریکارڈ ملتان سلطانز کے ریلی روسو کا تھا،انہوں نے گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف 41 بالز پر سنچری بنائی،اس سے پہلے وہ 43 بالز پر سنچری کا ریکارڈ رکھتے تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےقیس احمد بدترین یا مہنگے ترین گیند باز کا بدترریکارڈ نام کرگئے،انہیں 4 اوورز میں 77 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔