ملتان،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8،اسٹیڈیم پیک،ہزاروں افراد باہر،جعلی ٹکٹوں والے باہر،6 گرفتار
ملتان سٹیڈیم میں جعلی ٹکٹوں کی بھر مار شکایت پر پولیس کا آپریشن 6 افراد گرفتار ۔ملتان سٹیڈیم میں اس وقت صورتحال پریشان کن ہوگئی جبکہ جعلی ٹکٹوں والے شائقین سٹیڈیم آئے اور ان کی ٹکٹ سکین ہوتے جعلی ٹکٹوں کی تصدیق ہوگئی جس پران کو باہر نکالنا پڑا ۔ شائقین کاکہنا تھا کہ انہوں نے دکانوں سے خریدی ہیں۔ شائقین کی شکایات پرپولیس تھانہ ممتاز آباد کی کارروائی، جس میں پی ایس ایل سپر لیگ کی جعلی ٹکٹیں فروخت کرنے والے 3ملزمان گرفتار کرلیاگیا ۔
گرفتار ملزمان سے 18ٹکس,2ایل ای ڈیز, پرنٹر, 50ہزار روپے ودیگر سامان برآمد ہوا۔گرفتارملزمان میں محمد ندیم, سفیان, سجاد اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ۔پولیس حکام کاکہنا ہے کہ بی سی جی چوک کے قریب ٹریڈ زون پلازہ سے ملزمان کو ٹکٹیں پرنٹ کر کے فروخت کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ٹریڈ زون پلازہ میں نوید فوٹو سٹیٹ اور کمپوزنگ سنٹر کے نام سے دکان بنائی ہوئی ہے اور دکان پر بوگس ٹکٹیں پرنٹ کرتے ہیں اور فروخت کرتے ہیں۔
نوبیاہتا جوڑااسٹیڈیم میں داخل،عربی لباس پہنے اوورسیز بھی آگئے،سکیورٹی کے متعدد حصار
ادھر اسٹیڈیم کے باہر بھی کچھ گرفتاریاں ہوئی ہیں۔شام 6 بجے کے قریب جب اسٹیڈیم قریب مکمل فل ہائوس کا نقشہ پیش کررہا تھا،اس کے مختلف گیٹٹس کے باہر ہزاروں شائقین ہاتھوں میں ٹکٹیں تھامے قطار میں کھڑے تھے۔بس اسٹینڈ پر بھی ہزاروں افراد موجود تھے لیکن ان کی ملتان اسٹیڈیم کی حدود میں انٹری محال لگ رہی تھی۔تقریب شروع ہونے میں اب چند منٹ ہی باقی تھے۔