کراچی،کرک اگین رپورٹ
عامر کی بالز چلیں،نہ ہی عمادوسیم کی کپتانی،وسیم اکرم کی چال کام آئی اور نہ شرجیل کی شیخی۔کراچی کنگز کو ایک اور شکست۔مسلسل دوسری ناکامی۔اسلام آباد یوناتیٹڈ نے 4 وکٹ سے جیت کر پہلی فتح حاصل کرلی۔
پی ایس ایل 8 کراچی کنگزکے لئے پی ایس ایل 7 میں تبدیل ہونے لگا،گزشتہ سال کی طرح شکستیں شروع ہوگئی ہیں۔12 امہ قبل تو یہ سلسلہ 9 ناکامیوں کے بعد تھما تھا،اس بار فی الحال 2 شکستیں ہوگئی ہیں۔
رضوان اور روسوکیلئے پلاننگ تیار،انضمام الحق،زلمی کی فیلڈنگ بھی ٹھیک کروائی
عماد وسیم الیون کو نیشنل بنک ایرینا میں ہوم میدان پر اس بار اسلام آباد یونائیٹڈ نے بڑی آسانی کے ساتھ وکٹوں سے ہرادیا۔
فاتح ٹیم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو دعوت دی اور اس نے7 وکٹ پر 173 اسکور کئے۔حیدر علی نے 59 اور شرجیل خان نے 34 رنزبنائے۔ شعیب ملک 18 اور عماد وسیم صفر پر گئے۔ٹام کرن،رومان رئیس اورمحمد وسیم نے 2،2 وکٹیں لیں۔
اسلام آباد یونائیٹد نے جواب میں جارحیت سے بھرپور اننگ کھیلی اور ہدف 10 بالز قبل 6 وکٹ پر پورا کیا۔21 پر 2 وکٹ کھونے کے بعد یونائیٹڈ نے کنٹرول سنبھالا۔ڈوسن نے 31،کولن منرو نے 58 اوراعظم خان نے 28 بالز پر 44 اسکور کئے۔محمد عامر اور محمد موسیٰ کی 2،2 وکٹیں بے کار گئیں۔