ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے
پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے روز ملتان میں کرکٹ بخار،ملتان اسٹیڈیم کی جانب جانے والے ہرراستہ پر بے پناہ رش،گھنٹوں پہلے کرکٹ فینز میدان میں داخل ہونے کے لئے پہنچ گئے لیکن سکیورٹی حصار اور انتہائی سست پراسس سے گیٹس کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔کسی بھی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز سے زیادہ سخت اور کئی پردوں میں چھپا حصار،فینز ہر دیوار عبور کرتے تو اگلے حصار سے ماتھا جا لگتا تھا۔
محمد حفیظ کی پی ایس ایل 8 میں ڈرامائی انٹری،قلندرز خداحافظ،نئی ٹیم میں شامل
پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شام نماز مغرب کے بعد شروع ہوگی اور 7 بجے تک رہے گی،اسے دیکھنے کے لئے ملتان تو کیا،ملتان سے باہر بلکہ ملک سے باہر کرکٹ کے دیوانے آگئے۔ایک نوبیاہتا شادی شدہ جوڑا بھی پہنچ گیا۔
پی ایس ایل سیزن8 افتتاحی تقریب ، پاکستانی ملتان میں امڈ آئے، اووسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں شرکت، پاکستان سپر لیگ کا میدان سج گیا ، شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کرلیا عربی لباس پہنے شائقین کرکٹ بھی دبئی سے خصوصی طور ملتان پہنچے ہاتھ میں پاسپورٹ اور ایئر لائن کی ٹکٹ تھامے شائقین کرکٹ اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے رہے ، ان کے علاوہ واہگہ بارڈر سے عظیم اور محمد ناصر پاکستانی جھنڈے کے لباس میں ملبوس تھے ، جبکہ جنوبی پنجاب کے دیگر شہروں سے شائقین نے صبح ہی سے سٹیڈیم کا رخ کرلیا