| | | | | | |

محمد حفیظ کی پی ایس ایل 8 میں ڈرامائی انٹری،قلندرز خداحافظ،نئی ٹیم میں شامل

ملتا،کرک اگین رپورٹ

محمد حفیظ کی پی ایس ایل 8 میں ڈرامائی انٹری،قلندرز خداحافظ،نئی ٹیم میں شامل۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے ،گزشتہ عرصہ میں ریٹائرمنٹ لینے والے محمد حفیظ ایک بار پھر پی ایس ایل کا حصہ بن گئے ہیں۔یہ دلچسپ موو آج پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب سے کچھ دیر قبل ہوئی ہے۔

پی ایس ایل 8،آج سے دما دم مست قلندر،دلفریب تقریب،پھر ملتان میں کرکٹ جنگ

محمد حفیظ سال 2023 کی پاکستان سپر لیگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلیں گے۔سرفراز احمد کی کپتانی میں وہ ایکشن میں ہونگے۔یوں شعیب ملک کے بعد حفیظ بھی میدانوں میں نظر آئیں گے۔

گلیڈی ایٹرز نے حفیظ کی خدمات یوں حاصل کی ہیں کہ  ان کے کھلاڑی احسان علی زخمی ہوکر باہر ہوگئے ہیں۔ان کی جگہ محمد حفیظ لیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *