| | | | | | |

پی ایس ایل 9،آج 2 میچز،کل شام تک پلے آف ریس ختم،لیگ غیر دلچسپ ہوسکتی مگر،3 ممکنہ پکچرز

عمران عثمانی

پی ایس ایل 9،آج 2 میچز،کل شام تک پلے آف ریس ختم،لیگ غیر دلچسپ ہوسکتی مگر،3 ممکنہ پکچرز۔پی ایس ایل 9 پر تازہ ترین مضمون بنتا ہے۔پاکستان سپرلیگ 2024 (پی ایس ایل9) آخری سٹیج میں داخل ہے۔2 ٹیمیں 8،8 میچزکھیل چکی ہیں۔باقی ٹیموں کے 7،7 میچز ہوچکے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل،پوزیشن

ملتان سلطانز  کے 8 میچز میں 12 پوائنٹس،پہلی پوزیشن

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے 6 میچز میں 9 پوائنٹس،دوسری پوزیشن

پشاور زلمی کے 8 میچز میں9 پوائنٹس،تیسری پوزیشن

اسلام آباد یونائیٹد کے7 میچز میں 7 پوائنٹس،چوتھی پوزیشن

کراچی کنگز کے6 میچز میں 4 پوائنٹس،پانچویں پوزیشن

لاہور قلندرز کے 7 میچزمیں ایک پوائنٹ،چھٹی پوزیشن

پی ایس ایل 9 کے باقی میچزکا شیڈول

کراچی کنگز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،6 مارچ،دوپر 2 بجے،راولپنڈی

اسلام آباد بمقابلہ لاہور قلندرز،6 مارچ،شام 7 بجے،راولپنڈی

اسلام آباد بمقابلہ کراچی کنگز،7 مارچ،شام 7 بجے،راولپنڈی

پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،8 مارچ،شام 7 بجے،راولپنڈی

کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز،9 مارچ،شام 7 بجے،کراچی

ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،10 مارچ،دوپہر 2 بجے،راولپنڈی

لاہور قلندرزبمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،10 مارچ،رات 9 بجے،کراچی

کراچی کنگزبمقابلہ  پشاور زلمی،11 مارچ،رات 9 بجے،کراچی

ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 مارچ،رات 9 بجے،کراچی

پہلا منظرنامہ

سوال یہ ہے کہ اب فائنل 4 میںکون کنفرم ہوچکا،کون کنفرمیشن کے قریب ہے اور کون کوالیفائی کرے گا۔کون باہر ہوگا۔پی ایس ایل میں آج 6 مارچ کو 2 میچز ہونے جارہے ہیں۔ان میں سے ایک میچ تو لاہور کا ہے،اسلام آباد کو کامیابی درکار ہے اپنی جہد آگے بڑھانے کیلئے ،ایسا ہوا تو آج لاہور قلندرز گرائونڈ سے آفیشل اخراج کا نوٹیفکیشن لے کر باہر نکلیں گے۔اگر لاہور جیت گیا تو پھر اسلام آباد کیلئے بڑا نقصان ہوگا۔قلندرز کو فائدہ کوئی نہیں ہونے لگا ہے، مگر دلچسپی ضرور بڑھے گی۔کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ بھی اہم ہوگا۔گلیڈی ایٹرز جیتے تو ان کی فائنل4 پوزیشن بھی کلیئر ہوجائے گی لیکن اگر وہ ہارے تو کراچی کنگز باقاعدہ طورپر فائنل فور میں شامل رہیں گے۔یاد رہے کہ رواں سیزن کا پہلا میچ بھی لاہور اسلام آباد کا تھا جو اسلام آباد جیت گیا تھا۔29 فروری کو کراچی کوئٹہ سے 5 رنز سے ہارچکا ہے،اب پھر نفسیاتی خوف میں ہوگا۔

دوسرا منظرنامہ

آج اگر کراچی کوئٹہ سے ہارگیا تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل 9 کے پلے آف میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی اور پہلی ٹیم ملتان کی پہنچ چکی ہے۔یہاں تک ملتان کے 12 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 11 پوائنٹس ہونگے،اب باقی 2 پوزیشن کیلئے 3 ٹیموں میں مقابلہ ہوگا۔ان میں اسلام آباد،پشاور زلمی اورکراچی کنگز شامل ہونگی۔کل 7 مارچ کو  اسلام آباد اور کراچی کےمیچ میں کراچی ہارا تو بڑے خطرے میں ہوگا،اسلام آباد پھر 9 پوائنٹس پر ہوگا۔کراچی 4 پر رہے گا تو تصویر کیا ہوگی۔اسلام آباد کے 9 میچز میں 9 پوائنٹس ہوجائیں گے۔کراچی کے 8 میچز میں 4 پوائنٹس رہیں گے اور لاہور کے بھی 8 میچز میں ایک پوائنٹ رہے گا،گویا اس کے بعد کراچی اور لاہور اپنے آخری 2 میچز جیت بھی گئے تو کراچی 8 پوائنٹس اور لاہور 5 پوائنٹس پر تمام ہوجائیں گے اور یوں باقی 4 ٹیمیں پلے آف میں داخل ہونگی۔،اس طرح کل کے بعد کے باقی 6 میچز غیر دلچسپ ہوجائیں گے اور یہ پی ایس ایل کیلئے اچھا نہیں ہوگا۔

تیسرا منظرنامہ

دوسری صورت یہ ہے کہ آج کراچی کوئٹہ کو ہرادے اور لاہوراسلام آباد سے جیت جائےتو معاملہ دلچسپ ہوگا،لاہور ہار بھی جائے تو بھی معاملہ گرم رہے گا۔اگر کراچی اور لاہور جیتے تو کراچی 6 پوائنٹس پر ہوگا،لاہور 3 پر آجائے گا۔کوئٹہ 9 پر ہی رہے گا۔اسلام آباد 7 پر ہی رہے گا۔کل  اسلام آباد کراچی کا میچ اس کنڈیشن میں یوں اہم ہوگا کہ کراچی جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ اسلام آباد سے آگے نکل جائے گا۔یوں ریس اوپن رہے گی۔9 مارچ کو کراچی لاہور کا میچ بڑا بن جائے گا۔کراچی جیتا تو فائنل 4 کے سر پر ہوگا۔ہارا تو باقی ٹیموں کو فائدہ دے گا۔فرض کریں کراچی جیت جاتا ہے تو اس کے جاری پکچر میں دس پوائنٹس ہونگے۔اگر لاہور جیتا تو کراچی کے 8 پوائنٹس ہی رہیں گے۔پھر ملتان اور اسلام آباد کا 10 مارچ کا مقابلہ اسلام آباد سمیت کراچی کیلئے اہم ہوگا۔اسلام آباد کی شکست کی آرزو ہوگی لیکن اگر ملتان ہارگیا تو اس فرض کردہ کنڈیشن میں اسلام آباد 9 پوائنٹس پر ہوگا۔کراچی 8 کے ساتھ پیچھے ہوگا۔اسی روز دس مارچ کولاہور کوئٹہ کو ہراکر اپنا فائدہ تو نہیں کرے گا لیکن کوئٹہ کو خطرے میں ڈال سکتا ہے لیکن کوئٹہ جیت کر فائنل 4 میں ہوگا،اس کے  پوائنٹس 11 پر ہونگے یا اس سے بھی زائد۔پھر کراچی اور پشاور کا میچ کسی حد تک ایک کیلئے ناک آئوٹ بن جائے گا اور لیگ کا آخری میچ  ملتان اور کوئٹہ کا میچ کوئٹہ کیلئے یا کسی تیسری ٹیم کیلئے امید وناامید کا سبب بنے گا،یوں یہ پکچر لیگ کو آخر تک سنسنی خیزی میں رکھے گی۔

آسان سا منظر نامہ

آج اگر کوئٹہ کراچی سے جیت گیا ،اسلام آباد لاہور سے جیتا اورکل اسلام آباد کراچی سے بھی جیتا تو اب سے اگلے 36 گھنٹوں بعد کراچی اور لاہور قلندرز پی ایس ایل9 پلے آف سے باہر ہونگے۔باقی 4 ملتان،پشاور،کوئٹہ اوراسلام آباد کو الیفائی کرجائیں گے لیکن آج اور کل کے میچز میں سے کراچی کی 2 یا ایک فتوحات اور اسلام آباد کی سنگل یا 2 ناکامیاں پی ایس ایل کو آخری میچ تک  دلچسپ بنادیں گی۔خیال اور قیاس ہے کہ آج  کراچی کوئٹہ سے اور لاہور اسلام آباد سے جیت کر نئی دلچسپی کھڑی کرسکتا ہے۔

مصروف ترین شیڈول کے باوجود رمضان جیسے ماہ میں پاک فوج کے ساتھ ٹریننگ،غیر مقبول ہونےکا امکان

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *