پی ایس ایل 9 فائنل،رضوان آئوٹ کر باہر،پھر واپس،ڈرامہ،وکٹ پھر گرگئی
کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9 فائنل،رضوان آئوٹ کر باہر،پھر واپس،ڈرامہ،وکٹ پھر گرگئی۔پی ایس ایل 9 فائنل میں محمد رضوان آئوٹ ہوکرمیدان سے باہر جاتے جاتے واپس آگئے۔ساتھی اوپنر یاسرخان نے انہیں پچ پر خوش آمید کیا اور مبارکباد دی۔
نیشنل بنک ایرینا میں اننگ کے پہلے اوور میں نسیم شاہ کی بال پر اونچی شاٹ کھیل کر رضوان مایوس ہوگئے۔اس لئے کہ انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ سلمان علی آغا کیچ لینے والے ہیں اور پھر کیچ لے لیا،رضوان مایوسی اور افسوس میں پویلین چلے گئے۔
بعد میں ٹی وی ری پلے میں نسیم شاہ کی نو بال دیکھنے لائق تھی۔نسیم شاہ ناقابل یقین انداز میں حیران تھے اور رضوان نہایت خوش تھے۔
سلطانز نے دوسرے اوور تک 8 رنزبنائے تھے کہ دوسرے اوپنر یاسر خان عماد وسیم کی بال پر آسان کیچ دےگئے،انہوں نے 6 رن بنائے۔