کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9 فائنل آج،تاریخی حوالہ سے کون پہلے بیٹنگ،کون بائولنگ کرکے جیت سکتا،ٹاس نتیجہ سے میچ نتیجہ واضح ہونےوالا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا فائنل آج نیشنل بنک ایرینا کراچی میں ہوگا۔2 بار کی سابق پی ایس ایل چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ایک بار کی چیمپئن مگر مسلسل چوتھا فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز سے ہوگا۔
پاکستان سپرلیگ 2024 کا چیمپئن کون ہوگا۔آج رات 19 مارچ کی تاریخ شروع ہوتے ہی اس کا فیصلہ ہوجائے گا لیکن اس سے قبل جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ فیورٹ کون ہے اور تاریخی اعتبار سے کسے سبقت ہے۔رواں ایونٹ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہوم میدان ملتان میں فتح نام کی تھی تو اسلام آباد یونائیٹڈ نےا پنے ہوم گرائونڈ راولپنڈی میں ملتان سلطانز کو ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں ہراکر بدلہ چکادیا تھا۔یہاں تک تو بات برابر کی بنتی ہے لیکن اسی سیزن میں ملتان سلطانز 14 پوائنٹس کے ساتھ اپنی بتری نمبر ون ٹیم کے طور پر تسلیم کرواچکا ہے،اس کے مقابل اسلام آباد یونائیٹڈ 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرےنمبر پر تھا۔وہ پھر کوئٹہ اور پشاور زلمی کو ناک آئوٹ سٹیج میں ہراکر داخل ہوا ہے۔
پاکستان سپر لیگ 9 کا فائنل کل،اسلام آباد فائنل کبھی نہیں ہارا،ملتان کیلئے چیلنج
اسلام آباد یونائیٹڈ 2016 اور 2018 کا چیمپئن ہے تو ملتان سلطانز 2021 کا فاتح لیکن سلطانز اس کے بعد مسلسل 2 فائنل ہارا ہے،کبھی 42 رنز سے تو کبھی ایک رن سے لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل کبھی نہیں ہارا۔2 بار پہنچا،2 بار ہی جیتا ہے،یہاں تک بھی بات درست ہے لیکن ایک بات چونکادینے والی ہے اور وہ ٹاس اور اس کے نتیجہ میں کئے جانے والے فیصلے کے ساتھ ہی کلیئر ہوسکتی ہے کہ کون آج جیتنے جارہاہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل1 اور پی ایس ایل 3 میں جب فائنل جیتا تو دونوں بار اس نے پہلے بائولنگ اور بعد میں بیٹنگ کرکے ٹرافی نام کی۔2016 میں اس نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 175 رنزکا ہدف 4 وکٹ پر پورا کرکے فائنل 6 وکٹوں سے جیتا تھا۔2018 میں اس نے پشاور زلمی کے خلاف 148 رنزکے جواب میں بعد میں بیٹنگ کی اور 3 وکٹ سے پی ایس ایل ٹرافی جیتی تھی۔
ملتان سلطانز کو دیکھ لیں کہ اس کا حساب اس کے برعکس ہے۔2021کے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور 4 وکٹ پر 206 رنزبناکر زلمی کو 159 رنز تک محدود کیا اور 47 رنزسے جیت نام کی۔اس کے بعد 2022 میں لاہور قلندرز کے خلاف 180 رنز کے جواب میں بعد میں بیٹنگ کرنی پڑی تو138 پر ہتھیار پھینک کر 42 رنز سے ہارگئے،اس سے اگلے اورا ب سے گزشتہ سال 2023 کے پی ایس ایل فائنل میں بھی یہی ہوا۔پہلے لاہور قلندرز کھیلا اور اس کے 200 رنزکے جواب میں 199 پر جاکر ہمت ہاری اور 1 رن کی شکست نام کروائی۔
پی ایس ایل فائنل تاریخ،چیمپئن،رنراپ اورفاتح کپتان
حاصل یہ ہوا کہ ملتان سلطانز پہلے بیٹنگ کرے تو پی ایس ایل ہسٹری میں چیمپئن بنا ہے،بعد میں ہدف کے تعاقب کو برداشت نہ کرتے ہوئے 2 بار ہارا ہے اور اسلام آباد یونائیٹڈ دونوں بار بعد میں بیٹنگ کر کے ہدف کو عبور کرکے چیمپئن بنا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ پی ایس ایل 9 میں اگر ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کی تو وہ تاریخی و روایتی انداز میں چیمپئن بن سکتا ہے لیکن یہی اسلام آباد یونائیٹڈ جس کا ریکارڈ ہی ہدف کاتعاقب ہے،اسے یہ موقع ملا تو وہ بھی چیمپئن بن سکتا ہے۔اس کے الٹ ہوا کہ اسلام آباد نے پہے بیٹنگ کی تو سلطانز ہدف کے تعاقب میں ناکام ہے تو وہ پھر بھی ناکام ہوسکتا ہے۔
دونوں کی فائنل فیورٹ بات ایک ہی ہے کہ ملتان سلطانز پہلے بلے بازی کرے،اسلام آباد ہدف کا تعاقب کرے تو دونوں کیلئے فیورٹ بات ہوگی لیکن جیتے گا کوئی ایک۔چاہے اس تاریخی وزن میںفائنل ٹائی بھی ہوگیا تو بھی سپر اوور تو ہوگا ہی۔فیصلہ تو ہوکر رہنا ہے۔
ٹکر کا مقابلہ ہےیونائیٹڈ اسی ٹیم کے خلاف 228 رنزعبور کرچکا۔ناک آئوٹ میں زلمی کے خلاف 186 رنز نامساعد حالات میں پورے کرچکا ہے،اس لئےزوردار جنگ ہوگی۔