کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9 ناک آئوٹ،نسیم شاہ کی زخمی ہونے کی بار بار کوشش،پشاورزلمی کا بڑا ٹوٹل کرنے سے انکار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ اپنی حماقت سے بڑی انجری سے بچ گئے۔پی ایس ایل 9 ایلمنڑ2 کے کائونٹر میں ایک کیچ کی کوشش میں اوندھے منہ زمین پر ڈائیو لگاتے پائے گئے۔پھر کیا تھا،اٹھنا محال تھا ،چنانچہ انہیں کافی دیر ٹریٹمنٹ کے بعد میدان سے باہر لے جایا گیا ۔
پشاورزلمی کے خلاف اہم ترین میچ کیلئے وہ معمولی سے وقفہ کے ساتھ میدان میں تھے،انہوں نے اننگ کا 19 واں اوور کروایا اور9 بالز پر 18 رنزبنانے والے کیڈ مور کی قیمتی وکٹ لے لی۔
اس موقع پر نسیم شاہ زیادہ آرام میں نہ تھے۔
ادھر پشاور زلمی کی اننگ بھی عجب انداز میں نیچے کی جانب پلٹی۔8 ویں اوور میں ایک وکٹ پر 72 اسکور تھا۔15 ویں اوور میں جب دوسری وکٹ گری تو اسکور اس وقت بھی 131 تھا۔نسیم شاہ نے 19 ویں اوور کی آخری بال پر ایک سنگل بچانے کیلئے پھر سے خطرناک ڈائیو لگادی۔ان کا سر زمین سے ٹکرایا اور گھٹنا بھی زور سے رگڑا گیا ،واپسی پر لنگڑا رہے تھے۔
پشاور زلمی نے صائم ایوب کے جارحانہ انداز کے ساتھ 71 رنزکا آغاز لیا،بابر اعظم 22 بالز پر 25 کرسکے.131 تک صائم ایوب موجود تھے،وہ صرف 44 بالز پر 73 کرگئے۔4 چھکے اور 6 چوکے تھے۔محمد حارث 25 بالز پر40 کرگئے۔کیڈمور نے 18 کئے۔زلمی اننگ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 185 رنزکے ساتھ مطمئن ہوگئی،کرک اگین کے نزدیک 15 سے 24 رنزکم کئے گئے لیکن کیوں،جواب کی تلاش جاری ہے۔
نسیم شاہ نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔