ملتان،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9،ملتان روشن ہوگیا،سلطانز کے ستارے پہلے روز جگمگا اٹھے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 کا میلہ سجنے میں صرف 3دن باقی ہیں ۔پی ایس ایل کی تمام ٹیمیوں نے پریکٹس سیشن شروع کردیئے ہیں۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطان کے کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ ملتان سلطان کے کھلاڑیوں نے بولنگ،بیٹنگ ،اور فیلڈنگ سیشن شروع کردیئے ہیں۔ ملتان ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہیں۔دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ایس ایل پر کرکٹ جنوبی افریقا کا پھر وار،کراچی کنگزکو ڈبل دھچکا،نیا حکم جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل میچز کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کیاگیاتھا۔ پی ایس ایل 9 کے افتتاحی میچ کی کم سے کم ٹکٹ 1ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔افتتاحی میچ کی فرسٹ کلاس ٹکٹ دو ہزار، پریمیم ٹکٹ تین ہزار جبکہ وی آئی پی ٹکٹ چھ ہزار روپے رکھی گئی ہے۔سپر لیگ کے فائنل کی کم سے کم ٹکٹ بھی 1ہزار روپے ہوگی۔پی ایس ایل فائنل کی فرسٹ کلاس ٹکٹ کی قیمت پچیس سو روپے، پریمیم چار ہزار روپے اور وی آئی پی ٹکٹ آٹھ ہزار روپے میں فروخت ہوگی۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میچز کی ٹکٹس مخصوص ٹی سی ایس سینٹرز سے حاصل کی جاسکیں گی۔
پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ سترہ فروری کو لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا جبکہ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ملتان سلطان اور کراچی کنگز 18 فروری کو مدمقابل ہون