| | | | | | |

پی ایس ایل9،سپر سنڈے،آج 2 میچز،کراچی کنگزکی سانسیں دونوں سے جڑی،کون جیتے تو کیا ہوگا،کون ہارے تو کیا بنے گا

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل9،سپر سنڈے،آج 2 میچز،کراچی کنگزکی سانسیں دونوں سے جڑی،کون جیتے تو کیا ہوگا،کون ہارے تو کیا بنے گا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 مین آج اتوار 10 مارچ 2024 کو 2 میچز ہونگے۔

پہلا میچ دوپہر 2 بجے ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہوگا۔یہ اسلام آباد کا آخری لیگ میچ ہوگا۔

دوسرا میچ شام 7 بجے لاہور قلندرز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کھیلیں گے جو شام 7 بجے شروع ہوگا۔یہ لاہور کا آخری میچ ہوگا۔

آج کے میچ کتنے اہم ہیں اور پلے آف کیلئے کتنے پر اثر ہیں۔

اسلام آباد کیلئے نہایت اہم میچ ہے،جیت گئے تو 11 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف پوزیشن کلیئر ہوجائے گی۔ہارے تو اپنے ہاتھ کٹ جائیں گے،انحصار دوسرے نتائج پر ہوگا۔جیتے تو کیا ہوگا،ایک تو خود کوالیفائی کرجائیں گے،دوسرا کراچی کی اپنے سے جڑی امیدوں کو پاش پاش کردیں گے،پھرکراچی کی امیدیں ایک اور ٹیم سے ہونگی۔اتفاق سے اس کا ایک میچ آج شام کو ہی ہوگا،وہ امیدکریں گے کہ لاہور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہرادے،اگر ایسا ہوا تو ریس میں کراچی اور کوئٹہ باقی بچیں گے۔پھر کراچی کو اگلے میچ میں پشاور زلمی کو ہرانا ہوگا اورکوئٹہ کی ملتان سے آخری میچ کی امید کرنی ہوگی۔

اسلام آباد اگر آج ملتان کو ہرادے اور کوئٹہ لاہور کو شکست دے دے تو کراچی کی کہانی آج ہی تمام ہوجائے گی،وہ لاہور کے ساتھ باہر ہوگی۔

گویا آج کے دونوں میچز نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *