| | | | | | |

پی ایس ایل 9،ٹاس والی ٹیم میچ بھی جیت گئی،کراچی کنگز کوہوم گرائونڈ میں شکست

کراچی،کرک اگین رپورٹ

پی ایس ایل 9،ٹاس والی ٹیم میچ بھی جیت گئی،کراچی کنگز کوہوم گرائونڈ میں شکست۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوم ٹیم کراچی کنگز کو اس سیزن میں  پہلی اور پی ایس ایل 9 کی اوور آل دوسری شکست ہوگئی ہے۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم ٹاس ہاری،گویا میچ ہارگئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا اور کراچی کنگز کو شروع سے ہی دبائو میں رکھا۔حالت یہ تھی کہ کراچی کنگز  کا 16  اوورز میں اسکور 103 تھا۔یہ تو آخری 4 اوورز میں بننے والے 62 رنز سے  ٹوٹل  5 وکٹ پر 165 کردیا۔یہ سہرا بھی کیرن پولارڈ کے سر ہے،جس نے 28 بالز پر 48 رنزبنائے۔عرفان خان نے 22 بالز پر 27 کی اننگ کھیلی۔دونوں ناٹ آئوٹ آئے۔شان مسعود 27 اور شعیب ملک 6 کرسکے۔عماد وسیم اورنسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ لی۔

بابر اعظم افغانستان کے ٹیسٹ کپتان،فینز خوش،ماجراکیا،ٹیم 155 پر ڈھیر

اسلام آباد یونائیٹڈ نے جوابی اننگ میں شاندار آغاز کیا۔108 رنزکی شراکت قائم کی۔کولن منرو اور ایلکس ہیلز نے 12 ویں اوور میں 108 رنز کا اضافہ کیا ہے۔ایلکس ہیلز نے35 بالز پر 47 کی اننگ کھیلی۔کراچی کنگز نے جب کولن منرو کی وکٹ لی تو شاید دیر ہوچکی تھی۔وہ 47 بالز پر برق رفتار 82 رنزبناکرمحمد نواز کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔انہوں نے 8 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔عماد وسیم تبریز شمسی کے ہاتھوں صفر پر گئے۔اس کے باوجود کراچی کنگز دبائو نہ بناسکی،اس لئے کہ ٹوٹل اسکور کم تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 9 بالیں قبل 7 وکٹ کی جیت کے ساتھ پی ایس ایل میں دوسری کامیابی اپنے نام کی۔حسن علی،تبریز شمسی اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *