کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل بائولنگ ریکارڈز،9 سال بعد بھی بائولرز کہاں کھڑے،ایک چیلنج قبول کریں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل ایکس،پی ایس ایل 10،پاکستان سپرلیگ 2025 کے آغاز میں اب چندروز باقی ہیں۔ہر سال نئے ریکارڈز بنتے ہیں تو سابقہ ریکارڈز کا ذکر چھڑتا ہے،اس لئے کرک اگین حسب سابق اس حوالہ سے پہلے سے گاہے بگاہے یہ باتیں مختلف عنوانات کے ساتھ شائع ہورہی ہیں۔پی ایس ایل ریکارڈز،پی ایس ایل بائولنگ ریکارڈز،پی ایس ایل تاریخ،پی ایس ایل ہسٹری کو دیکھتے ہیں
یہاں آج بائولنگ کو دیکھنا ہے۔پی ایس ایل بائولنگ ریکارڈز میں اہم بات دیکھنے کی ہے۔ایک ایڈیشن میں زیادہ سے زیادہ 13 میچز مل سکتے ہیں۔اب ایک بائولر جو تسلسل سےوکٹیں لے رہا ہو،اس کی 30 یا اس سے زائد وکٹیں بنتی ہیں لیکن اب تک کوئی بائولر کسی سنگل ایڈیشن میں 25 سے زائد وکٹ نہیں لےسکاہے۔پی ایس ایل ایکس میں اب یہ دیکھنا ہوگا کہ کون سابائولر یہی چیلنج قبول کرتا ہے۔کوئی بائولر کسی سنگل میچ میں 7 وکٹ نہیں لے سکا،یہ بھی ایک چیلنج ہے۔
پی ایس ایل میں مجموعی طور پر ٹاپ وکٹ ٹیکر
وہاب ریاض کی88 میچز میں پشاور زلمی کی جانب سے 113 وکٹیں،پہلی پوزیشن ہے۔
حسن علی اسلام آباد،کراچی اور پشاور کیلئے108 وکٹیں،82 میچز۔دوسری پوزیشن
شاہین آفریدی کی لاہور قلندرز کیلئے71 میچز میں 103 وکٹیں۔تیسری پوزیشن
شاداب خان ،اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے84 میچز میں 91 ویں وکٹیں،چوتھی پوزیشن
فہیم اشرف،اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے 72 میچز میں 78 وکٹیں۔پانچویں پوزیشن
پی ایس ایل میں بہترین انفردای بائولنگ
روی بوپارا۔کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز۔16 رنزکے عوض 6 وکٹیں۔2016 میں
فہیم اشرف۔اسلام آباد بمقابلہ لاہور قلندرز۔19 رنزکے عوض 6 وکٹیں۔2019 میں
عمرگل۔ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔24 رنزکے عوض 6 وکٹیں۔2018 میں
اسامہ میر۔ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز۔40 رنزکے عوض 6 وکٹیں۔2024 میں
شاہین آفریدی۔لاہور قلندرزبمقابلہ ملتان سلطانز۔4 رنزکے عوض 5 وکٹیں۔2018میں
شاہین آفریدی زیادہ سے زیادہ میچ میں 4 یا اس سے زائد سب سے زائد 5 بار وکٹیں لے چکے۔حسن علی 4 بار کرچکے۔
پی ایس ایل کے مہنگے ترین بائولر
قیس احمد۔77 رنزکے عوض2 وکٹیں
اسامہ میر۔68 رنزکے عوض صفر
شاہد آفریدی۔67 رنزکے عوض ایک وکٹ
پی ایس ایل کے ٹاپ سکورر،ٹاپ انفرادی بیٹرز،سنگل ایڈیشن کے نمایاں سکورر
پی ایس ایل سنگل سیزن میں زیادہ وکٹیں
حسن علی،25 وکٹیں۔پشاور زلمی۔13 میچز 2019 میں
اسامہ میر۔24 وکٹیں۔پشاور زلمی۔12 میچز 2024 میں
عباس آفریدی۔23 وکٹیں۔ملتان سلطانز۔11 میچز۔2023 میں
احسان اللہ۔ملتان سلطانز۔22 وکٹیں۔12 میچ ز2023 میں
فہیم اشرف ۔اسلام آباد یونائیٹڈ۔21 وکٹیں۔12 میچز2019 میں