عمران عثمانی۔پاکستان سپر لیگ 2025 یا پی ایس ایل 10 اور یا پھر پی ایس ایل ایکس شروع ہونے کو ہے۔یہ اس کا 10 واں ایڈیشن ہے۔ایک عشرہ مکمل ہونے کو ہے 2016 سے شروعات لینے والی سپر لیگ ایکسپریس 2025 میں 10 سال مکمل کرلے گی۔کئی نشیب وفراز آئے۔یہی لیگ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کا سبب بھی بنی اور آج دنیائے کرکٹ کی معتبر ترین لیگز میں اس کا شمار ہوتا ہے۔جوں جوں ایونٹ کی تاریخ بڑھ رہی ہے۔ہسٹری زیادہ ہورہی ہے۔پی ایس ایل ریکارڈز درجنوں کے حساب سے بن اور ٹوٹ رہے ہیں۔
ہمیشہ فروری،مارچ میں کھیلی جانے والی پی ایس ایل اس بار اپریل،مئی میں ہے۔اس کی وجہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور ماہ رمضان تھا۔پی ایس ایل تاریخ،پی ایس ایل پسٹری،پی ایس ایل ریکارڈز کے حوالہ سے کرک اگین حسب سابق سب سے اہم معلومات اپ ڈیٹ کررہا ہے۔یہاں اس مضمون میں اہم باتیں شامل ہونگی۔اس کے بعد پی ایس ایل ریکارڈز،پی ایس ایل بیٹنگ ریکارڈز،پی ایس ایل بائولنگ ریکارڈز،پی ایس ایل پارٹنرشپ ریکارڈز،پی ایس ایل دیگر ریکارڈز الگ الگ پیش کئے جائیں گے۔
آپ کیلئے چند دلچسپ معلومات
پی ایس ایل(پاکستان سپرلیگ) میں 6 ٹیمیں شریک ہیں۔ان میں سے پہلے 2 ایڈیشن میں 5 اور اس کے بعد 2018 سے 6 ٹیمیں ہوئی تھیں۔سب سے زیادہ 3 بار اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔اس نے2016 کا پہلا اور 2014 کا آخری ہی نہیں بلکہ 2018 کا تیسرا ایونٹ بھی جیتا تھا۔اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم نے ایک روایت بنائی ہے،جب بھی فائنل میں پہنچے،جیتے ہیں،گویا 3 ہی فائنل کھیلے۔سب سے زیادہ 4 بار فائنل کھیلنے کا اعزاز 2 ٹیموں کو حاصل ہےپشاور زلمی نے 4 فائنل کھیلے۔ایک بار جیتے۔دوسری ٹیم ملتان سلطانز ہے،اس نے بھی 4 فائنل کھیلے اور وہ بھی ایک بار جیتے لیکن اس کی ایک خصوصیت ہے۔2021 سے2024 تک وہ مسلسل فائنل کھیل رہے اور 4 میں سے ایونٹ سے رنراپ چلے آرہے ہیں۔یہ ریکارڈ مسلسل 4 فائنل کھیلنے کا اور کسی ٹیم کے پاس نہیں ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے زیادہ 3 بار چیمپئن بنی لیکن اسے اعزاز کے دفاع میں ناکامی ہوئی،ایک عرصہ تک مسلسل ناکام رہنے والی ٹیم لاہور قلندرز نے جب 2022 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تو اس سے اگلے سال اس نے 2023 میں بھی کامیاب دفاع کیا۔تو 2 مسلسل ایونٹس جیتنے کا اعزاز صرف لاہور قلندرز کے پاس ہے۔کراچی کنگز،ملتان سلطانز،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک ایک بار چیمپئن بنے ہیں،چنانچہ اسلام آباد کے 3،لاہور قلندرز کے 2 ٹائٹل کے ساتھ باقی 4 ٹیموں کے ٹائٹل جمع کئے جائیں تو یہ 9 بنتے ہیں اور اب تک 9 ہی ایڈیشن ہوئے ہیں۔
پی ایس ایل 10 شیڈول کا اعلان،ایک ایک میچ کی تاریخ،مقام اور تفصیل
اسلام آباد یوئیٹڈ کی ایک خاصیت اور ہے ۔وہ 9 میں سے صرف ایک ایونٹ2020 میں گروپ سٹیج تک محدود ہوئے،اس کے علاوہ 8 ٹائٹلز میں وہ پلے آف تک آئے اور3 بار فائنل میں شامل ہوئے۔کراچی کنگز جس نے پہلے 6 ایڈیشنز میں پلے آف سمیت ایک فائنل کھیلنے اور جیتنے کا اعزاز حاصل کیا،وہ 2022 سے مسلسل 3 سال میں گروپ سٹیج سے ہی باہر ہورہے ہیں،اس بار شان مسعود کو کپتانی سے برطرف کیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کا بھی ایک کمال دیکھیں۔9 میں سے 6 میں وہ گروپ سٹیج تک ہی رہے۔3 بار اگر پلے آف میں آئے تو ان کا سفر پلے آف میں نہیں رکا،ہر بار فائنل کھیلا۔2 بار جیتے اور ایک بار رنر اپ رہے۔ملتان سلطانز کے 9 کی بجائے 7 ایونٹس ہیں۔2018 میں ڈیبیو کیا لیکن پہلے 2 ایڈیشنز میں گروپ سٹج،تیسرے میں 2020 میں پلے آف تک رہے،اس کے بعد فائنل سے کم نہیں رکتے،4 فائنل کھیل چکے،گویا 7 میں سے 5 بار وہ پلے آف اور فائنل تک آئے،بہتر ریکارڈ ہے۔
ملتان سلطانز کا منفرد اعزاز،لاہور قلندرز کا واحد ریکارڈ،اسلام آباد یونائیٹڈ کا انوکھا اعزاز،کراچی کنگز ،پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے الگ الگ ریکارڈز
پشاور زلمی کے 9 میں سے 4 فائنلز ہیں لیکن اسے ایک اعزاز حاصل ہے جو کسی کے پاس ہی نہیں اور وہ ہے تمام 9 بار پلے آف یا اس سے آگے جانے کا،گویا پشاور زلمی کا سفر کبھی بھی گروپ سٹیج تک محدود نہیں رہا،یہ شاندار ریکارڈ اور کسی کے پاس نہیں ہے۔پہلے 4 ایونٹس میں سے 3 میں فائنل کھیلنے،2 میں رنراپ رہنے اور ایک میں چیمپئن بننے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اتناشاندار آغاز تھا لیکن پھربھی وہ2020 سے 2023 تک گروپ اور 2024 میں پلے آف تک پہنچ پایا۔گویا 2019 میں جیتنے کے بعد سے فائنل میں نہیں آیا۔کوئٹہ وہ واحد ٹیم ہے جس کے آخری فائنل کو کھیلے سب سے زیادہ6 سال ہوگئے ہیں۔لاہور قلندرز 6 بار گروپ سٹیج تک رہ کر منفی ریکارڈ میں آگے ہے اور پشاور زلمی کبھی گروپ سٹیج میں رکا نہیں ہے۔ملتان سلطانز نے مسلسل 4 فائنلز کھیل کر تاریخ رقم کی ہوئی ہے۔لاہور قلندرز نے اعزاز کے دفاع کے ساتھ انوکھا ریکارڈ قائم کیا ہے۔پشاور زلمی کبھی گروپ سٹیج تک نہیں رکا،اس سے آگے گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز طویل عرصہ سے فائنل نہیں کھیلا،یہ بڑا منفی ریکارڈ ہے۔کراچی کنگز آخرئ 3 سال سے گروپ سٹیج تک ہی رہا،یہ کسی بھی ٹیم کا 2022 سے اب تک کا سب سے کم تر ریکارڈ ہے،اس لئے کہ کوئٹہ نے گزشتہ سال پلے آف تک رسائی لی۔پشاور زلمی بھی پلے آف میں تھے۔ملتان سلطانز فائنل میں تھے۔لاہور نے آخری 3 سال میں 2 فائنل کھیلے۔اسلام آباد نے آخری بار 2024 میں فائنل کھیلا۔
پی ایس ایل چیمپئنز
اسلام آباد یونائیٹڈ۔3 بار.2016 اور 2018 اور 2024 میں
لاہور قلندرز۔2 بار۔2022 اور 2023 میں
پشاور زلمی،ایک بار چیمپئن۔2017 میں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،ایک بار2019 میں چیمپئن
کراچی کنگز ایک بار۔2020 میں چیمپئن
ملتان سلطانز ایک بار 2021 میں چیمپئن
پی ایس ایل میں سب سے زیادہ میچز
پشاور زلمی کے 104 میچز۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے 100 میچز
پی ایس ایل میں زیادہ فتوحات
اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی کی 55،55 فتوحات
پی ایس ایل میں زیادہ ناکامیاں
کراچی کنگز 95 میں سے 55 میچز میں سب سے زیادہ ناکام