لندن۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل روڈ شو،رمیز راجہ اور وسیم اکرم کی حیران کن شمولیت۔کرکٹ کی اہم خبروں میں یہ ہے کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی سرفہرست ٹی20 لیگ بنانا مشن ہے۔ اسلام آباد میں عالمی سہولتوں سے آراستہ جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ اسی طرح مظفرآباد میں بھی عالمی معیار کا کرکٹ سٹیڈیم بنے گا۔پی ایس ایل کو لمیٹڈ کمپنی بنانے کی منظوری کے بعد مارکیٹ میں آئی پی او لانچ کریں گے۔دسمبر سے ہی پی ایس ایل 11 کے آغاز تک تمام ویننوز پر شائقین کرکٹ کے لئے کنسرٹ کرائے جائیں گے۔
آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تاریخ ساز پی ایس ایل روڈ شو میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مستحکم بین الاقوامی برانڈ بن کر ابھر رہا ہے۔پی ایس ایل کی عالمی براڈکاسٹ ریچ بڑھانے پر فوکس ہے۔ پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کا نیا ٹینڈر جاری کر دیا یے۔پی سی بی نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم بھی لانچ کر دیاہے۔پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کے لیے 5 لاکھ ڈالرز، رنرز اپ کے لیے 3 لاکھ ڈالرز انعام رکھا یے جبکہ بہترین کرکٹ ڈویلپمنٹ کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کے لیے پی ایس ایل میں بڑے مواقع موجود ہیں۔پینل میں وسیم اکرم۔ رمیز راجہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر شامل تھے۔
کرکٹ فینز نے ایک ہی فریم میں محسن نقوی،وسیم اکرم اور رمیز راجہ کو دیکھ کر حیرانگی کا اظہار کیا ہے۔
