عمران عثمانی
پی ایس ایل کہانی،کراچی کنگز ناکامیوں میں لاہور سے آگے نکل گئی،میچز ہسٹری۔یہ بھی یاد رہے گا کہ پی ایس ایل کہانی کا نیا موڑ 2022 میں آیا،جب تاریخ کی بلکہ پی ایس ایل ہسٹری کی ناکام ترین ٹیم لاہورقلندرز چیمپئن بن گئی۔کراچی کنگز ٹیم ایسی ناکام ہوئی کہ ایونٹ ختم ہوتے ہی ہسٹری کی نمبر ون ناکام ٹیم بن گئی،اس لئےکہ بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی کنگز ٹیم کو ریکارڈ مسلسل 9 میچزمیں شکست ہوئی۔اس کے بعد آج وہ ایونٹ کی کہانی کے ناکام ترین گروپ میں شامل ہیں۔
پی ایس یل سلسلہ کا ایک اہم باب پیش خدمت ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں زیادہ میچز کس نے کھیلے،کون سی ٹیم فتوحات میں آگے،ناکامی میں سر فہرست ہے۔
پشاور زلمی ان ٹیموں میں سے ایک ہے جو ایک بار چیمپئن بن چکی ہے،اسے دیگر ٹیموں کے مقابل سب سے زیادہ 81 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے،یہ اہم نکتہ ہے کہ ملتان کو چھوڑ کرباقی ٹیموں کے ساتھ ہی پشاور زلمی نے آغاز کیا تو پھر اسلام آباد77،کراچی کنگز کے 75 اور کوئٹہ,لاہورقلندرز کے 72،72میچز کے مقابل زیادہ فرق کیوں ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ زلمی کو سب سے زیادہ پلے آف میچز کھیلنے کا اعزاز ہے۔ملتان کو 55 میچز کھیلنے کا اعزاز ہے۔
پی ایس ایل کہانی،پاکستان سپرلیگ کے چیمپئنز اور پلیئرز آف دی ٹورنامنٹ
فتوحات میں بھی زلمی سب سے آگے ہے،اس نے 43 میچز جیت رکھے ہیں۔36 میں ناکامی ہوئی ہے،زیادہ میچز کی کامیابیوں کے باوجود بھی اسے ایونٹ کی سب سے کامیاب سائیڈ نہیں کہا جاسکتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی کامیابی کا تناسب 54 اعشاریہ 37 ہے۔اس کے مقابلہ میںملتان سلطانز نے 57 اعشاریہ 54 کی فتح کے تناسب سے پہلی پوزیشن بنارکھی ہے۔ایونٹ کی ناکام ترین ٹیم لاہور قلندرز نہیں رہی،اب کراچی کنگز ہوگئی ہےگزشتہ ایڈیشن سے قبل قلندرز ناکام تھے۔۔59 میچز میں سے صرف 22 کامیابیاں۔35ناکامیاں تھیں۔اب کراچی کنگز ناکام ہیں،انہوں نے اب تک 75 میں سے 29 جیتے اور42 میچز ہارے ہیں۔گزشتہ سال 9 مسلسل ناکامیوں نے انہیں زمین پر پٹخ مارا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے 77 میچز کھیلے۔40 جیتے،35 ہارے،ایک میچ ٹائی کھیل کرجیتا۔یہ واحد ٹیم ہے جسے2 بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔
کراچی کنگز نے 75 میچز میں سے 29 میں کامیابی نام کی،42 میں شکست ہوئی۔2میچز ٹائی کھیل کر ایک جیتا،ایک ہارا۔ایک میچ بے نتیجہ رہا۔ایک بار 2020 میں چیمپئن بنے۔
لاہور قلندرز نے 72 میچز میں سے صرف 30 میں فتح کا ذائقہ چکھا۔39 میں ہار کو گلے لگایا۔2میچز ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں ایک میں جیت ایک میں ہار درج کی۔ایک بار ٹرافی اٹھائی۔
پشاور زلمی کے 81 میچزمیں 43 کی جیت،36 کی ناکامی ہے،ایک مقابلہ بے نتیجہ رہا۔اایک ٹائی کے بعد جیتے۔یک بار چیمپئن بنے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 72 میچز میں سے36 میں جیت،36میں ناکامی لکھوائی۔1 میچ بے نتیجہ کھیلا۔ایک بار یہ بھی ٹائٹل لے گئے۔
ملتان سلطانز کے لئے اہم بات یہ ہے کہ اس کا سفر ایونٹ کی شروعات کے 2 سال بعد شروع ہوا،اس لئے اس کے میچز سب سے کم 55 ہیں۔کامیابی30 میچز اور ناکامی 22 میچزمیں ہے۔۔ایک میچ ٹائی ہوکر ہارے۔2میچز بے نتیجہ ہی رہے۔ایک بار چیمپئن بنے۔