ملتان،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل،ٹی ٹوئنٹی کی عالمی تاریخ رقم،ملتان سلطانز میں خاتون کا تقرر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ ملتان سلطانز نے تاریخ رقم کردی ہے۔پاکستان سپر لیگ میں فرنچائز سطح پر تاریخ میں پہلی خاتون جنرل منیجر کا انتخاب کرلیا۔اس سے قبل پاکستانی تاریخ میں اس کی مثال نہیں تھی۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ملتان سلطانز ایک خاتون جنرل منیجر کے ساتھ پاکستان میں پہلی ٹی ٹوئنٹی فرنچائز بن جائے گی، حیدر اظہر کی جگہ صحافی حجاب زاہدلیںگی۔ وہ دنیا میں کہیں بھی ٹی 20 فرنچائز کی واحد خاتون جنرل منیجر بن جائیں گی۔سلطانز جو گزشتہ تین پی ایس ایل ایڈیشنز کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں اور 2021 میں لیگ جیت چکے ہیں، اس سال بڑی تبدیلی میں ہونگے۔فرنچائز کے واحد مالک عالمگیر ترین جو گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے،ان کے بھتیجے علی ترین اب مکمل کنٹرول سنبھال لیں گے۔
ایشیا کپ 2023،پاکستان اوربھارت کا بڑا میچ خطرے میں،کینڈی سےتازہ رپورٹ
حجاب زاہد کی عمر صرف 28 سال ہے۔ پی ایس ایل کے کم عمر ترین جنرل منیجر بھی بن جائیںگی۔ وہ فی الحال گراس روٹس کرکٹ کی ڈائریکٹر ہیں، اس عہدے پر وہ سال کے آغاز سے ہی فائز ہیں۔ حجاب زاہد نے یونیورسٹی آف ہرٹ فورڈ شائر سے پراجیکٹ مینجمنٹ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے، اور اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے میڈیا مینیجر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔حجاب کا کہنا تھا کہ ایک عورت کے طور پر اختیار کا دعویٰ مشکل ہے۔مردوں کے لیے عورت سے ہدایات لینا ثقافتی طور پر مشکل ہے۔ ہمارے پاس اس صنعت میں ایسے لوگ ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں خواتین کے ساتھ کوئی غلطی نہیں کی ہے۔