کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل کے ٹاپ سکورر،ٹاپ انفرادی بیٹرز،سنگل ایڈیشن کے نمایاں سکورر۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز ہونے کو ہے۔ٹکٹوں کی فروخت شروع ہے۔پی ایس ایل 2025 گیت ریلیز کردیا گیا ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ دفاعی چیمپئن ہے۔
ایک وقت تھا کہ کئی کھلاڑی پی ایس ایل کے ٹاپ سکورر تھے۔کامران اکمل ابتدائی کئی ایڈیشنز میں شائع رہے۔اب کہا نی اور ہے۔بابر اعظم اوپر ہیں ،مقابلہ میں دور تک کوئی نہیں ہے۔
پی ایس ایل کے ٹاپ سکورر
بابر اعظم نے 2016 سے 2024 تک تمام ایڈیشنز میں90 میچزکی 88 اننگز کھیلی ہیں۔3504 رنز ہیں۔115 ہائی سکور ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ،کراچی کنگز اور پشاور زلمی سے کھیلے ہیں
فخرزمان کا ایک ایونٹ کم ہے۔2017 سے 2024 تک صرف لاہور قلندرز سے ہی کھیلے۔84 میچزکی 84 اننگز میں 2525 رنزبنائے،انکا ہائی سکور بھی 115 ہے۔
محمد رضوان 2016 سے 2024 تک پی ایس ایل کے تمام ایڈیشنز کھیلے۔کراچی کنگز،لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کی۔83 میچزکی 72 اننگز میں2403 رنزکئے۔110 ناٹ آئوٹ ہائی سکور ہے۔
شعیب ملک 2016 سے 2024 تک کراچی کنگز،ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کیلئے91 میچزکی87 اننگز میں2356 رنزکے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں،73 ہائی سکور ہے۔
پی ایس ایل ریکارڈز،ٹیموں کا بڑا،کم اسکور،کامیاب ہدف کتنا
جنوبی افریقا کے ریلی روسو2017 سے 2024 تک 8 ایڈیشنز کھیل چکے۔ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلئے84 میچزکی 80 اننگز میں2015 رنزکرچکے۔121 ہائی سکور ہے۔
کامران اکمل 2016 سے2022 سات پی ایس ایل ایڈیشنز کھیل کر75 میچزکی 74 اننگز میں 1972 رنزکے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔107 ناقابل شکست ہائی سکور ہے۔تمام میچز پشاور زلمی کیلئے کھیلے ہیں۔
پی ایس ایل کے ٹاپ انفرادی سکورر
پہلا نمبر145، جیسن رائے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی۔ راولپنڈی 2023
دوسرا نمبر۔ 127* کولن انگرام کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز،شارجہ 2019
تیسرا نمبر، 121 ریلی روسو ،ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی، راولپنڈی 2023
چوتھا نمبر، 120 عثمان خان،ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،راولپنڈی۔2023
پانچواں نمبر 117* کیمرون ڈیلپورٹ ،اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز، کراچی 2019
یہاں 117 رنز کے ساتھ شرجیل خان اور مارٹن گپٹل بھی نمایاں ہیں۔
پی ایس ایل سنگل ایڈیشن کے ٹاپ سکورر
فخرزمان 588 رنز،لاہور قلندرز2022
بابر اعظم،569 رنز،پشاور زلمی 2024
بابر اعظم ۔554 رنز،کراچی کنگز 2021
محمد رضوان،550 رنز،ملتان سلطانز،2023
محمد رضوان،546 رنز،ملتان سلطانز،2022
بابر اعظم،522 رنز،پشاور زلمی،2023