دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔بابر اعظم اور رضوان کے ذکر کے ساتھ سوال،حارث کا غیر منطقی جواب،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کیلئے بھارت کے خلاف 10 ویں نمبر پر بھی کھیلنے کا کہا گیا تو کھیلوں گا۔سٹرائیک ریٹ پر اوپر سے ہدایات ہیں۔یہ ٹیم ایسے ہی چلے گی۔
ایشیا کپ 2025 میں عمان کے خلاف پاکستان کی جیت میں 66 رنز بناکر اہم کردار ادا کرنے والے محمد حارث نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جیت سے فائدہ ہوگا۔اب آج ہفتہ کو آرام کریں گے،اتوار کو بھارت کے خلاف کھیلیں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ جس نمبر پر بھیجا جاتا ہے۔میں تیار ہوں۔ٹیم کیلئے کھیلتا ہوں۔پاکستان کی بیٹنگ ٹھیک ہے۔
ایشیا کپ 2025،پاکستان کی عمان کے خلاف جیت،بائولرز کا کمال،بیٹرز بے بس
ایک سوال یہ تھا کہ بابر اعظم اور حارث کو لے کر سٹرائیک ریٹ کو ایشو بنایا جاتا تھا تو اب کیا چل رہا ہے۔کیا ہدایات ہیں۔
بابر اعظم اور رضوان کے ذکر پر حارث مسکرائے اور پھر کہا کہ یہی ٹیم اور یہی پالیسی چلے گی۔سٹرائیک ریٹ تیز کرنے کی ہدایات اوپر سے ہیں۔
غیر منطقی جواب
عمان کے خلاف میچ میں اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 29 بالز پر 29 رنز بنائے۔یہ کیسا سٹرائیک ریٹ ہے،اس کا دفاع کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ کرک اگین اس کرکٹ رجیم کے دور کی ٹی 20 کرکٹ میں مختلف بیٹرز کا سٹرائیک ریٹ مکمل جاری کرکے ثابت کرے گا کہ یہ رضوان اور بابر سے نیچے ہیں۔
