احمد آباد،کرک اگین رپورٹ۔آئی پی ایل میں شکست کے ساتھ راجستھان رائلز کپتان اور ٹیم کو کروڑ روپے جرمانہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی پی ایل میں سلو اوور ریٹ پر ایک کپتان کو لاکھوں روپے جرمانہ ،پوری ٹیم کے کھلاڑیوں کا جرمانہ جمع کیا جائے تو کروڑ روپے بھارتی اور پاکستانی کرنسی میں 3 کروڑ کے نزدیک جرمانہ ہوا ہے۔
راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن کو آئی پی ایل 2025 میں ان کی ٹیم کے دوسرے اوور ریٹ کے جرم کے بعد بھارتی 24 روپے لاکھ کا جرمانہ کیا گیا ہے۔یہ پاکستانی کرنسی میں 72 لاکھ روپے سے زائد بنتاہے۔ سیمسن اور ان کی ٹیم کو بدھ کو احمد آباد میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف اپنے کھیل میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ کیا گیا۔
۔ پلیئنگ الیون کے باقی کھلاڑیوں پر بشمول امپیکٹ پلیئر پر یا تو 6 لاکھ بھارتی روپے یا یا ان کی میچ فیس کا 25%، جو بھی ہو، جرمانہ کیا جائے گا۔یہ 10 پلیئرز کا 60 لاکھ بھارتی اور پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد،کپتان کا 72 لاکھ شامل کریں تو اڑھائی کروڑ کے قریب پاکستانی بنتا ہے۔
آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کو 58 رنزکی شکست ہوئی ہے۔گجرات ٹائٹنز نے6 وکٹ پر 217 رنزبنائے۔راجستھان رائلز 4 بالز قبل 159 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔