لاہور ،کراچی۔کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ ایک بار پھر منظر عام پر اگئے۔محمد رضوان کی نائب کپتانی واپس لینے کے فیصلے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کہا ہے کہ اچھے بھلے وائٹ بال سسٹم اور کمبی نیشن کو تباہی کرنے کی کوشش ہے۔
آج سے نئے رولز،آدھی رات کو نیا کوچ، دوسری پوزیشن،آج بھی ون ڈے ،11 اہم نیوز
رمیز سپیک میں پاکستان نیوزی لینڈ پہلے میچ پر تبصرے میں کہا ہے کہ اسامہ میر ا گا ڈیبیو ہے۔ان پچز پر وہ خطرہ بنیں گے۔حارث سہیل کی واپسی خوش آئند ہے۔ان کا مسئلہ فٹنس ہے۔مڈل آرڈر میں بہتری آئے گی۔
رمیز راجہ نے بابر اعظم اننگ کی تعریف کی اور کہا کہ وہ دباؤ میں تھے،بے تکے ڈوالات،کپتانی کے حوالہ سے ایک تنازعہ بناکر انہیں خراب کرنے کی کوشش جاری ہے جو غلط ہے۔انہوں نے بے پناہ دبائو میں اچھی اننگ کھیلی۔
محمد رضوان کی نائب کپتانی واپس لینے کا فیصلہ غلط قرار دیا اور کہا کہ وہ فائٹر ہیں،باںر کے ساتھ ایک بہتر کمبی نیشن میں ہیں۔وہ بھی دبائو میں تھے کیونکہ اب ان کے سر پر بھی دیگر آپشن کی تلوار ہیں۔
رمیز راجہ کہتے ہیں کہ میرے حساب میں بابر اور رضوان کو وائٹ بال کرکٹ میں نہ چھیڑا جائے۔گزشتہ سال سے وہ چھائے ہیں۔پاکستان یہ سیریز بھی جیت جائے گا ۔